مرلی دھرن پر بننے والی فلم مشکل میں کیوں پڑ گئی؟

سابق سری لنکن لیجنڈری بولر اور آج کل آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کےبولنگ کوچ مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی وجہ سے وجے کے کیرئیر پر کوئی اثر پڑے۔

مرلی دھرن وجے پر فلم کے پہلے پوسٹر کے شائع ہونے کے بعد سے ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اس میں حصہ نہ لیں (سوشل میڈیا/ فلم پوسٹر)

تمل اداکار وجے سیٹھوپتی نے سابق سری لنکن کرکٹر متھیا مرلی دھرن کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

وجے تمل سینیما میں پہلے دس بہترین اداکاروں میں شامل ہیں اور انہوں نے یہ فصلہ مرلی دھرن کی درخواست پر کیا ہے۔

سابق سری لنکن لیجنڈری بولر اور آج کل آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کےبولنگ کوچ مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی وجہ سے وجے کے کیرئیر پر کوئی اثر پڑے۔

مرلی دھرن کسی بھی کرکٹر کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 800 وکٹیں لی ہیں اور یہی فلم کے عنوان میں بھی شامل ہے۔ وہ سری لنکا میں تمل نسل سے ہیں۔

بھارت اور سری لنکا میں بعض لوگ انہیں سری لنکا کے وزیر اعظم مہندرا راجہ پکشے کے جنہوں نے تمل قوم پرست گروپ ایل ٹی ٹی کے خلاف ملک کے شمال اور مشرقی حصوں میں شدید جنگ کی حامی مانے جاتے ہیں۔

اس جنگ کی وجہ سے سری لنکا میں جاری طویل خانہ جنگی کا 2009 میں اختتام ہوا تھا۔ لیکن اقلیتی تمل اور اکثریتی سنہالا آبادی میں اب بھی مسائل برقرار ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مرلی دھرن کا 2009 میں ایک بیان کے وہ سال ان کے لیے ’خوشیوں سے بھرا‘ سال تھا اب وجے کے خلاف اس کردار کو لینے کی وجہ سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

مرلی دھرن نے وضاحت کرنے کی کوشش کی کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا اور یہ کہ انہوں نے ہزاروں معصوم شہریوں کی 2009 میں جنگ کے آخری مراحل میں ہلاکت کی توثیق نہیں کی تھی۔

مرلی نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں رکاوٹوں کا سامنا کیا ہے اور پیچھے کبھی نہیں ہٹے اور اس مرتبہ بھی اس رکاوٹ پر قابو پا لیں گے۔ کرکٹر نے کہا کہ انہوں نے اپنی فلم کو قبول کیا کیونکہ ان کے خیال میں یہ نوجوانوں اور خواہش مند کرکٹرز کو متاثر کرے گی۔

البتہ اس سے سیاسی جماعتوں اور تمل فلمی صعنت کے اراکین اس سے مطمئین نہیں ہوئے ہیں۔ وہ وجے پر فلم کے پہلے پوسٹر کے شائع ہونے کے بعد سے ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اس میں حصہ نہ لیں۔

یہ اہم ہے کیونکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ سری لنکا تمل مسئلہ جنگ کے دس سال بعد بھی اب بھی تمل ناڈو میں انتہائی حساس اشو ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل