کینیڈا: جسٹن ٹروڈو کی حکومت کا تختہ الٹنے کا خطرہ

حزب اختلاف کی جماعتیں مطالبہ کر رہی ہیں کہ تحقیقات کی جائیں کہ آیا کرونا وائرس کی وبا سے نمٹتے ہوئے حکومت نے اپنے دوستوں کو کانٹریکٹ دیے۔

قانون ساز بدھ کو لبرلپارٹی کی حکومت پر عتماد کے ووٹ کا انعقاد کریں گے اور اس بات کی ضمانتنہیں کہ ٹروڈو کی حکومت بچ جائے گی۔(فائل تصویر: اے ایف پی)

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کا تختہ الٹنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے کیونکہ حزب اختلاف کی جماعتیں اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں کہ آیا کرونا (کورونا) وائرس کی وبا سے نمٹتے ہوئے حکومت نے اپنے دوستوں کو کانٹریکٹ دیے۔

قانون ساز بدھ کو لبرل پارٹی کی حکومت پر عتماد کے ووٹ کا انعقاد کریں گے اور اس بات کی ضمانت نہیں کہ ٹروڈو کی حکومت بچ جائے گی۔

اکتوبر 2019 کے انتخابات میں ٹروڈو نے ہاؤس آف کامنز میں اقلیتی سیٹیں جیتی تھیں اور انہیں حکومت برقرار رکھنے کے لیے نیو ڈیموکریٹس کی حمایت کی ضرورت ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان ایک ممکنہ معاہدے پر بات چیت جاری ہے، جس کے ذریعے لبرلز کے لیے حکومت میں رہنا ممکن ہوگا۔

نیو ڈیموکریٹس کے ترجمان جارج سول کے مطابق: ’کوئی پیش رفت نہیں۔ ٹروڈو یہ انتخابات چاہتے ہیں۔‘

دوسری جانب پارٹی کے لیڈر جگمیت سنگھ نے منگل کو کہا تھا کہ وہ انتخابات نہیں چاہتے۔ 

ای کوس ریسرچ کے ایک پول کے مطابق 70 فیصد سے زائد کینیڈین شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ وبا کے دوران اچانک انتخابات نہیں چاہتے۔

پچھلے عام انتخابات ٹھیک ایک سال پہلے ہوئے تھے۔ پولز میں کینیڈا کے شہریوں نے ٹروڈو کے لبرلز کو وبا سے نمٹنے کے حوالے سے زیادہ تر اچھے مارکس دیے ہیں، تاہم ملک میں وبا کی دوسری لہر جاری ہے اور معیشت کا احوال غیر واضح ہے۔  

پولنگ کمپنی ای کوس ریسرچ کے صدر فرینک گریوز کا کہنا ہے کہ اگر آج ووٹنگ ہوتی ہے تو لبرلز 35 فیصد تک عوامی حمایت حاصل کر سکتے ہیں جبکہ کنزرویٹوز 31 فیصد، جس کے نتیجے میں ایک اور اقلیتی لبرل حکومت بنے گی۔

گریوز نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا: ’کینیڈینز کے ذہنوں میں بہت سی چیزیں ہیں اور ان کے خیال میں بہت سی چیزیں ہیں جن پر حکومت کو دھیان دینا چاہیے۔‘

بدھ کو ووٹوں میں بہت کم فرق ہو سکتا ہے۔ ہاؤس آف کامنز میں لبرلز کے پاس 338 میں سے 154 سیٹیں ہیں جبکہ کنزویٹوز اور بلوک کیوبیکو کے پاس 153 سیٹیں ہیں اور دونوں پارٹیوں نے کہا ہے کہ وہ ٹروڈو کی مخالفت کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حکومت کی اتحادی پارٹی نیو ڈیموکریٹس نے کہا ہے کہ وہ لبرلز کے خلاف ووٹ نہیں کریں گے۔ اگر انہوں نے حکومت کی حمایت کی تو ٹروڈو بچ سکتے ہیں لیکن اگر انہوں نے ووٹ ڈالنے سے گریز کیا تو ان کا مستقبل گرینز کے ہاتھ میں ہوگا جن کے پاس تین سیٹیں ہیں اور دو آزاد قانون ساز ہیں۔

ٹروڈو نے بدھ کو ’ریڈیو کینیڈا‘ سے بات کرتے ہوئے اصرار کیا کہ وہ انتخابات نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا تھا: ’کنزرویٹوز کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ایک حکومت کو مفلوج نہیں کر سکتے جو لوگوں کی بہتری پر کام کر رہی ہے۔‘

کنزرویٹوز کا الزام ہے کہ امدادی پروگراموں پر خرچ ہونے والے دو سو ارب سے بھی زائد کینیڈین ڈالرز میں سے کچھ فنڈز غلط خرچ کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق وہ حکومت کے اخلاقی مسائل پر تحقیقات کرنے کے لیے ایک خاص کمیٹی بنانا چاہتے ہیں۔

یہ کمیٹی حکومت کی جانب سے ایک ایسے چیریٹی ادارے کو ایک طالبہ کے لیے 90 کروڑ کینیڈین ڈالر مالیت کا گرانٹ پروگرام مینیج کرنے کے فیصلے پر نظر ڈالے گی، جس نے ٹروڈو کی والدہ اور بھائی کو تقاریر کے لیے پیسے دیے تھے۔

ٹروڈو پہلے ہی اس پروگرام کے لیے ایک چیریٹی کے انتخاب کرنے کے کابینہ کے فیصلے میں حصہ لینے پر معذرت کر چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا