امریکی قصبے نے ایک کتے کو اپنا میئر منتخب کرلیا

ولبر بیسٹ نامی ایک فرنچ بل ڈاگ نے ریبٹ ہیش کے میئر کے انتخاب میں تقریباً 13 ہزار 143 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، جس سے وہ شہر کی تاریخ میں کتوں میں سب سے زیادہ مشہور امیدوار بن گیا۔

ولبر بیسٹ  مقابلہ جیتنے کے بعد پوز دیتے ہوئے (تصویر:ریبٹ ہیش ہسٹوریکل سوسائٹی)

منگل کے روز شمالی کینٹکی میں واقع ایک چھوٹے سے امریکی قصبے نے ایک کتے کو اپنا میئر منتخب کرلیا۔

ولبر بیسٹ نامی ایک فرنچ بل ڈاگ نے ریبٹ ہیش کے میئر کے انتخاب میں تقریباً 13 ہزار 143 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، جس سے وہ شہر کی تاریخ میں کتوں میں سب سے زیادہ مشہور امیدوار بن گیا۔

اس انتخاب میں اب تک کا سب سے بڑا ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا، جہاں کل 22،985 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

ولبر بیسٹ اس قصبے کی قیادت کرنے والا پہلا کتا نہیں ہے بلکہ یہاں 1990 کی دہائی سے کتوں کو میئر کے طور پر منتخب کیا جاتا رہا ہے۔ رہائشیوں نے بیلٹ پیپر پر اپنے پسندیدہ امیدوار کتے کا نام لکھ کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور پھر ریبٹ ہیش ہسٹوریکل سوسائٹی کے لیے ایک ڈالر کا عطیہ دیا۔

ریبٹ ہیش کی تاریخ کا پہلا منتخب میئر گوفی بورن مین - کلہون نامی ایک گود لیا گیا کتا تھا، جس کے والدین کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں تھا۔ گوفی کو 1998 میں چار سالہ مدت کے لیے منتخب کیا گیا تھا، تاہم یہ میئر اپنی پوری مدت ملازمت نہیں کر پائے اور جولائی 2001 میں 16 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا۔

اس سال کے مقابلے میں ولبر نے بازیاب کروائے گئے پٹ بل اور سابق میئر برائنتھ پاولٹرو کو شکست دی، جو 2017 میں منتخب ہوئے تھے۔

ربیٹ ہیش ہسٹوریکل سوسائٹی کے عہدیداروں نے تنظیم کے فیس بک پر اعلان کیا کہ بیگل نسل کا کتا جیک ریبٹ اور  ریٹریور نسل کا کتا پوپی مقابلے میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مقابلہ صرف پرانے کتوں کے لیے نہیں ہے بلکہ کسی بھی خواہش مند امیدوار کتے کو ایک گھنٹے کے اندر اپنے گھر سے کسی خرگوش کا ریبٹ ہیش ٹاؤن سینٹر تک تعاقب کرنا ہوتا ہے، تاکہ اسے اہل سمجھا جاسکے۔

نومنتخب میئر کے ترجمان اور ان کے انسانی دوست ایمی نولینڈ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ان دونوں نے جیتنے پر اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بتایا: 'یہ ایک دلچسپ مہم جوئی اور معنی خیز مقصد ہے تاکہ نواحی قصبے ریبٹ ہیش کو محفوظ رکھا جاسکے۔'

ان کا مزید کہنا تھا: 'یہ قصبہ یہاں آنے والوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور ہر عمر کے افراد کے لیے تفریحی پروگرام اور پرانی یادوں کو تازہ کرنے اور دلکش تجربات کے مواقع فراہم کرتا رہے گا۔'ا

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ