پشاور: خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے امتحانی نظام میں اصلاحات کا آغاز

ان اصلاحات کے ذریعے امتحانات کے نظام کو مزید شفاف اور سہل بنا کر پرچوں کی تیاری، ترسیل، امتحانی عملے کی تعیناتی، مارکنگ، نتائج کے اجرا اور امتحانی عملے کو ادائیگی کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس کا فیصلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق کی زیر صدارت امتحانی نظام میں اصلاحات سے متعلق   اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا (فیس بک)

خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور نے امتحانی نظام میں اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ان اصلاحات کے ذریعے امتحانات کے نظام کو مزید شفاف اور سہل بنا کر پرچوں کی تیاری، ترسیل، امتحانی عملے کی تعیناتی، مارکنگ، نتائج کے اجرا اور امتحانی عملے کو ادائیگی کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس کا فیصلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق کی زیر صدارت امتحانی نظام میں اصلاحات سے متعلق گذشتہ روز ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی میں رائج سالانہ اور سمسٹر سسٹم کے امتحانی نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہدف ہونا چاہیے جس کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سالانہ امتحانات کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ ماڈیولر سسٹم کے نفاذ کے بعد پرچوں کی تیاری اور مارکنگ کے عمل میں میڈیکل ایجوکیشن ماہرین کو بھی امتحانی عمل کا حصہ بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ امتحانی عملے کو ڈیوٹیوں کی مد میں ادائیگی میں تاخیر کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ تمام امتحانی سٹاف کو امتحانی ڈیوٹیوں اور مارکنگ کی ادائیگیاں امتحان کے اختتام پر فوری کی جائیں گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق نے کہا کہ شعبہ امتحانات میں حالیہ بڑے پیمانے پر تبادلوں کا مقصد امتحانی نظام کو مزید فعال بناتے ہوئے شفافیت اور میرٹ کلچر کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے شعبہ امتحانات میں ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ ساتھ ویجیلنس کا موثر نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق نے طلبا اور طالبات کو مختلف فیسوں کی ادائیگیوں، رجسٹریشن، داخلوں، ڈی ایم سیز اور ڈگریوں کے حصول میں سہولت کی فراہمی کے حوالے سے مین گیٹ پر ون ونڈو فیسی لیٹیشن سینٹر بنانے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے رابطہ کرنے کا کہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس