اسرائیلی حکام سے ملاقات کی خبروں پر سعودی عرب کی تردید

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے مطابق ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، نیوم میں صرف امریکی اور سعودی حکام موجود تھے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سعودی ولی عہد کے درمیان نیوم میں ملاقات کی تصویر (اے ایف پی)

سعودی عرب نے ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی حکام کے درمیان ایک ملاقات کی میڈیا رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات کی تردید کی۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا: 'میں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حالیہ دورے کے موقعے پر ولی عہد اور اسرائیلی حکام کے درمیان مبینہ ملاقات کی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔ ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ صرف امریکی اور سعودی حکام موجود تھے۔'

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے علاقائی دورے کے حصے کے طور پر ہفتے کی شام کو مستقبل کے سعودی میگا سٹی نیوم میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا