روس بھارت سے کرونا ویکسین کی دس کروڑ ڈوز تیار کروائے گا

روس نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ سپتنک وی نامی ویکسین کی قیمت دس ڈالر فی ڈوز رکھی جائے گی جو کہ کووڈ 19 کی باقی ویکسین کے مقابلے میں کافی کم قیمت ہے۔

(اے ایف پی)

روس کی کرونا وائرس ویکسین سپوتنک وی کے تیار کنندگان میں سے ایک کے مطابق بھارت اس ویکسین کی دس کروڑ خوراکیں تیار کرے گا۔

جمعے کو جاری کیے جانے والے اس بیان کے مطابق بھارت کی دوا ساز کمپنی ہیٹیرو اس ویکسین کی سو ملین سے زائد ڈوزز تیار کرے گی۔

آر ڈی آئی ایف (رشین ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ) کے بیان میں کہا گیا کہ 'ہیٹیرو' بھارت کی بڑی ادویہ ساز کمپنیوں میں سے ایک ہے اور اس نے ہر سال دس کروڑ سے زائد خوراکیں تیار کرنے کی ہامی بھری ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس ویکسین کی پیدوار سال 2021 کے اوائل سے شروع ہو سکتی ہے۔

روس نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ سپتنک وی نامی ویکسین کی قیمت دس ڈالر فی ڈوز رکھی جائے گی جو کہ کووڈ 19 کی باقی ویکسین کے مقابلے میں کافی کم قیمت ہے۔

روس اگست میں کرونا کی ویکسین تیار کرنے کے اعلان کرنے والا پہلا ملک تھا۔ اس ویکسین کا نام سوویت دور میں خلا میں روانہ کیے جانے والے سیٹلائٹ کے نام پر رکھا گیا ہے نیز اس کے فیز تھری ٹرائلز بیلاروس، وینزویلا اور عرب امارات میں جاری ہیں۔

دواساز ادارے کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے عنقریب یہ ویکسین دنیا کے بیشتر ممالک میں کرونا سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونا شروع کر دی جائے گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت