جدت پسند افراد کی نیشنل انکیوبیشن سینٹر میں  شمولیت

NIC پاکستان میں اسٹارٹ آپس کے لیے سازگار ماحو ل بنانے کے ساتھ ساتھ  اس میں زیادہ سے زیادہ ایسے کاروبار شامل کرنا چاہتا ہے جو زیادہ سرمایہ کاری حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاکہ ایک وسیع تجارتی ماحول پیدا ہو اور ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے۔

(لمز یونیورسٹی لاہور)

نیشنل انکیوبیشن سینٹر (NIC) نے اپنے فاؤنڈیشن پروگرام میں منفرد صلاحیتوں کے حامل جدت پسند افراد کے نئے گروپ کو  لاہور میں قائم لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) اور کوئٹہ میں قائم بلوچستان یونیوررسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BUITEMS)  میں خوش آمدید کیا۔  

NIC پاکستان میں اسٹارٹ آپس کے لیے سازگار ماحو ل بنانے کے ساتھ ساتھ  اس میں زیادہ سے زیادہ ایسے کاروبار شامل کرنا چاہتا ہے جو زیادہ سرمایہ کاری حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاکہ ایک وسیع تجارتی ماحول پیدا ہو اور ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے۔

اس جماعت کو ایک مسابقتی طریقہ کار سے گذرنے کے بعد منتخب کیا گیا۔ اس پروگرام میں شرکت کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے  500 سے زیادہ  درخواست گذاروں میں سے صرف اولین 10  فیصد درخواست گزار اس پروگرام کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

NIC  لاہور کے entrepreneurs کا تعلق بھاولپور، فیصل آباد، اسلام آباد، قصور اور لاہور سے ہے اور اس میں پاکستان کی اولین شرعی اصولوں پر  buy-now-pay-later سروس، ایک خود کار کم خرچ روٹی پکانے والی اپلائنس، 3D  اسکیننگ اور پرنٹنگ ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے معذور افراد کو کم خر چ میں اعضا لگانے کی سہولت، سامان کی ترسیل کی سہولت جیسے کہ کارگو کی گنجائش میں اضافے،  ایک پہیئے والا موٹر بائیک ٹریلر، فصلوں میں موجود زہریلے مادے کی مقدار جانچنے، اس کو کم کرنے اور غذائیت میں اضافے کے لیے  ایک بائیو سنسر چپ، مصنوعی ذہانت کے استعمال سے فوری طور پر د کانوں میں چوری کرنے والوں کی شناخت، فیشن برانڈز کے لیے ایک ایسا  ای۔ کامرس سلوشن جو خر یداروں کو منفرد تجربہ دیتا ہے  اور جو گھر کا کھانا پکانے والی نئی کاروباری خواتین کے لیے  ڈلیوری سروس  فراہم کرتا ہے۔ نیشنل انکیوبیشن سینٹر کوئٹہ میں آنے والے  entrepreneurs کا تعلق کوئٹہ کے علاوہ گوادر، کچی، لورا لائی، مستونگ، پنجگور، پشین، سبی اور واشوک سے ہے۔

چھ مہینے کے عرصے میں لمز کے اساتذہ  اور بین الاقوامی ٹیکنیکل ماہرین ایک مکمل نیا نصاب متعارف کروا رہے ہیں جو ڈیزائن تھنکنگ،اسٹریٹجی اور بزنس ماڈلنگ، مارکیٹنگ، برانڈنگ اور سیلز،  فائنینس، اکاؤنٹنگ، ویلیو ایشن  اور  مالی نظام ، نئے کاروبار سے منسلک قانونی پہلو اور مذاکرات میں مہارت، پریذینٹیشن اورکمیونیکیشن سکلز  پر مشتمل ہے۔

نیا کاروبار شروع کرنے کے متمنی پرجوش افراد میں موجو د توانائی، خیالات کی وسعت اور ٹیلنٹ کو نئی راہ پر ڈال کر ان امیدواروں کو اس انداز سے معاونت فراہم کی جائے گی کہ ان کے آئیڈیاز سرمایہ کاری کے مواقع میں تبدیل ہو جائیں گے اور یہ پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔   

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس