'وطن کیوں نہیں بھیجا؟' بھارتی شخص کے ساتھی پر خنجر سے وار

دبئی کی تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے والے 38 سالہ ملزم اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے بھارت جانا چاہتے تھے، لیکن جن افراد کو بھیجا جارہا تھا، ان میں ان کا نام شامل نہیں تھا۔

زخمی ہونے والا شخص بھی بھارتی شہری ہے۔  (تصویر: پکسابے)

دبئی میں مقیم ایک بھارتی شہری نے والدہ کی آخری رسومات میں شریک نہ ہو سکنے پر غصے میں اپنے ساتھی کو خنجروں کے وار سے زخمی کر دیا۔

منگل کو ’دبئی کورٹ آف فرسٹ انسٹینس‘ میں ہونے والی سماعت میں بتایا گیا کہ کمپنی مذکورہ شخص کو والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے گھر بھیجنے میں ناکام رہی۔

گلف نیوز کے مطابق 38 سالہ ملزم مبینہ طور اس وقت اپنے ہواس کھو بیٹھے، جب ان کا نام بھارت واپس بھیجے جانے والے کارکنوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

ریکارڈز کے مطابق زخمی ہونے والا شخص بھی بھارتی شہری ہے، جنہوں نے اگست میں تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے والے 22 کارکنوں کو وطن واپسی کی اطلاع دی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

زخمی شخص کا کہنا تھا: 'ملزم جاننا چاہتا تھا کہ ان کا نام وطن واپس جانے والے ورکرز کی فہرست میں کیوں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کی والدہ شدید علیل تھیں اور انہیں ہر صورت گھر واپس جانا ہے۔'

'میں نے انہیں بتایا کہ یہ میرا نہیں بلکہ کمپنی کا فیصلہ ہے۔ اگلے ہی دن ملزم نے مجھے بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ جب وہ کمرے میں آیا تو وہ بہت غصے میں تھا۔ کچھ منٹ کے بعد وہ اپنے ہاتھ میں ایک خنجر لے کر واپس آیا اور میرے پیٹ اور سینے میں 11 بار وار کیے۔ بظاہر وہ شراب کے نشے میں تھا۔'

دبئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ شخص کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے ملزم پر اقدام قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

اس مقدے کی آئندہ سماعت 10 جنوری 2021 کو ہو گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا