شاہ اللہ دتہ میں کنچوں سمیت پرانے کھیلوں کا میلہ

میلے میں بھولے بسرے کھیلوں کو یاد دلانے کے لیے کشتی، تیر اندازی، کنچوں اور گھوڑا ڈانس سمیت نیزا بازی کے مقابلے بھی کیے گئے۔

رواں ہفتے پاکستان کے ثقافتی کھیلوں سے متعلق میلے کا انعقاد اسلام آباد کے نواحی گاؤں شاہ اللہ دتہ میں کیا گیا۔

19 دسمبر کو صبح دس بجے میلے کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں آئی ڈی سی ٹی ایس جی کے صدر ذیشان نقوی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میلے میں بھلے بسرے کھیلوں کو یاد دلانے کے لیے کشتی، تیر اندازی، کنچوں اور گھوڑا ڈانس سمیت نیزا بازی کے مقابلے بھی کیے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق اس میلے کا مقصد نوجوان نسل کو پاکستانی ثقافتی کھیلوں سے روشناس کرانا تھا۔

ان ثقافتی کھیلوں میں بچوں اور خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔ میلے کی رونقیں دیکھنے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچتی رہی اور کرونا ایس او پیز کا دھیان رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے سب نے بھرپور شرکت کی۔

شاہ اللہ دتہ میں ہر طرف  ثقافتی میلے کے رنگ بکھر ے نظر آتے تھے، میلے میں شریک کھلاڑیوں نے ثقافی میلے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا