سردیوں میں مچھلی منڈی کے دکانداروں کی چاندی 

راولپنڈی میں واقع مچھلی منڈی میں جہاں گرمیوں میں 10 سے 12 لاکھ روپے کا کاروبار ہوتا ہے، وہ موسم سرما شروع ہوتے ہی 60 سے 70 لاکھ روپے تک پہنچ جاتا ہے۔

 راولپنڈی میں واقع مچھلی منڈی قیام پاکستان سے پہلے کی مارکیٹ ہے، جہاں گرمیوں میں مچھلیوں کا 10 سے 12 لاکھ روپے کا کاروبار ہوتا ہے، جو موسم سرما شروع ہوتے ہی 60 سے 70 لاکھ روپے تک پہنچ جاتا ہے۔

مچھلی مارکیٹ کے صدر حاجی جاوید بٹ کے مطابق یہاں پورے پنجاب سے مچھلی آتی ہے، جو پھر خیبرپختونخوا، شمالی علاقہ جات اور کشمیر کے علاوہ افغانستان تک بھیجی جاتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

راولپنڈی کی یہ مچھلی منڈی پاکستان میں مچھلی کے کاروبار کی اہم منڈیوں میں شمار ہوتی ہے جہاں روزانہ 40  سے 45 گاڑیاں آتی ہیں اور ہر گاڑی کا وزن 40 سے 50 من تک ہوتا ہے۔

حاجی جاوید بٹ نے بتایا کہ یہاں کاروبار شام چھ بجے سے شروع ہوتا ہے، جو رات دو بجے تک چلتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب زیادہ تر مچھلی فارموں سے آرہی ہے کیوں کہ دریاؤں اور نہروں میں پانی کم ہے۔ 'فارمنگ کی وجہ سے ہی یہ سسٹم چل رہا ہےاور لوگوں کو سستی اور فریش مچھلی مل رہی ہے۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت ہمیں سپورٹ کرے اور اچھی اور کھلی جگہ مارکیٹ بنا دے تو سردیوں میں مچھلی کا کاروبار اور زیادہ اچھا ہوسکتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا