’دیوار برلن کسی کو محفوظ نہیں بنا سکی تو باڑ سے گوادر کیسے محفوظ بنے گا؟‘

گوادر میں سیف سٹی منصوبے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے ایڈووکیٹ منیر احمد کاکڑ کہتے ہیں کہ باڑ لگانے سے لوگوں کے روزگار کے راستے بند ہو جائیں گے۔

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں حکومت نے علاقے کو ’محفوظ بنانے کے لیے‘ باڑ لگانے کا کام شروع کیا ہے۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

باڑ کے حوالے سے نہ صرف مقامی افراد بلکہ صوبے بھر کی سیاسی جماعتوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے باڑ لگانے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے، جس میں سیکرٹری دفاع، حکومت بلوچستان بذریعہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور کمشنر مکران ڈویژن فریق ہیں۔ 

کاکڑ نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کیا کہا، اسے آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان