امن عمل میں پاکستان کا کردار اہم تھا، ہے اور رہے گا: کریم خلیلی

پاکستان کے دورے پر آئے افغانستان کی جماعت حزب وحدت اسلامی کے سربراہ استاد کریم خلیلی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں بہت مدد کی۔

کریم خلیلی نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے حوالے سے متعدد چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے(سکرین گریب)

افغانستان کی جماعت حزب وحدت اسلامی کے سربراہ استاد کریم خلیلی کا کہنا ہے افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار اہم تھا، ہے اور رہے گا اور پاکستان نے امن عمل کو اس مرحلے تک پہنچانے میں بہت مدد کی ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئے کریم خلیلی نے بدھ کو اسلام آباد میں ایک تھنک ٹینک کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں قومی سطح پر امن کی ایک خواہش موجود ہے اور افغان عوام امن کے طلب گار ہیں۔

حزب وحدت اسلامی کے سربراہ رواں ہفتے پیر کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ اس دوران اُن کی وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات بھی ہوئی۔

کریم خلیلی نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے حوالے سے متعدد چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ انتہا پسندی اس خطے میں بہت سی اشکال میں موجود ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ معاہدے سے أفغان حکومت کو داعش اور اس جیسے خطرات کے مقابلے میں مدد ملے گی۔

دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری امن مزاکرات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’امید رکھتے ہیں کہ عالمی ممالک اس پیچیدہ مرحلے میں افغانستان کی مدد کریں گے۔ ہم ایسا امن چاہیتے ہیں جو ہمارے کسی ہمسائےکے لیے پریشانی کا باعث نہ ہو۔‘

دفتر خارجہ کے مطابق کریم خلیلی کا دورہ پاکستان کی افغان سیاسی قیادت تک رسائی کی پالیسی کا حصہ ہے اور اس پالیسی کا مقصد افغان امن عمل کے لیے مشترکہ سوچ سازی اور عوامی سطح کے رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔

 واضح رہے کہ کریم خلیلی افغانستان کے اول نائب صدر سمیت متعدد اعلیٰ عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور استاد عبد العلی مزاری کے بعد حزب وحدت کی سربراہی انہیں ملی۔

حزب وحدت اسلامی افغانستان کی سیاسی جماعت ہے جس کا قیام  1989 میں ہوا۔ یہ افغانستان کی اندرونی سیاست میں مرکزی اہمیت رکھتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان