افغانستان: سکیورٹی فورس کے ترجمان کار بم دھماکے میں ہلاک

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کے مطابق وادن اوران کے ساتھیوں کودارالحکومت کے مشرقی حصے میں اس وقت ہلاک کیا گیا جب صبح کے وقت سڑکوں پر ٹریفک کا رش تھا۔

(ٹوئٹر)

افغان حکام کے مطابق شہریوں کی حفاظت کے لیے قائم نیشنل پبلک پروٹیکشن فورس (این پی پی ایف) کے ترجمان ضیا وادن دو ساتھیوں سمیت کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔

ان کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایاگیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ضیا وادن کئی صحافتی اداروں کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔ ان کا قتل، ہدف بنا کر کے قتل کیے جانے کے سلسلے کے تازہ ترین کڑی معلوم ہوتا ہے۔

 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے افغانستان اور خاص طور پر دارالحکومت کابل بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کے مطابق وادن اوران کے ساتھیوں کودارالحکومت کے مشرقی حصے میں اس وقت ہلاک کیا گیا جب صبح کے وقت سڑکوں پر ٹریفک کا رش تھا۔

آریان نے کہا:  'وہ گاڑٰی جس میں وادن سوار تھے اسے دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وادن اور ان کے دو ساتھی ہلاک ہو گئے۔' ترجمان نے مزید کہا کہ حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ابھی تک کسی گروپ نے  حملے کی ذمہ داری قبو ل نہیں کی تاہم صدر اشرف غنی نے اس کا الزام طالبان پر عائد کیا ہے۔

افغان حکومت نے صدراشرف کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا:  'طالبان کی جانب سے تشدد میں اضافہ قیام امن کے وعدے کی خلاف ورزی ہے  جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گروپ نے معصوم جانیں لینے اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے لیے حملے کرنے کا رویہ برقرار رکھا ہوا ہے۔'

حالیہ مہینوں میں پورے افغانستان میں تشدد کے واقعات بڑھے ہیں اور ٹارگٹ کلنگ کے نئے رجحان سے خاص طور پر خوف کی فضا پیدا ہوئی ہے۔

حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے باوجود صحافیوں، سیاست دانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت اہم شخصیات پر حملوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا