نڈال تواتر سے 800 ویں ہفتے بھی ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل

آئندہ ماہ آسٹریلیا اوپن کے آغاز سے قبل ٹاپ رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

رافیل  نڈال آسٹریلیا میں آمد کے فوراً بعد دو ہفتوں کے لیے قنطینہ میں جاتے ہوئے (تصویر:اے ایف پی)

ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال سوموار کو پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جو مسلسل آٹھ سو ویں ہفتے اے ٹی پی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل رہے۔

دنیا کے نمبر دو کھلاڑی نے، جمی کونرز کا 789 مسلسل ہفتوں کا ریکارڈ گذشتہ نومبر میں توڑا تھا۔

ہسپانوی کھلاڑی پہلی مرتبہ ٹاپ 10 رینکنگ میں اپریل 2005 میں فرانسیسی اوپن کا ٹائٹل جیتنے سے قبل شامل ہوئے تھے۔

34 سالہ نڈال، راجر فیڈرر کے 931 مسلسل ہفتوں سے اڑھائی سال پیچھے ہیں۔

آئندہ ماہ آسٹریلیا اوپن کے آغاز سے قبل ٹاپ رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ آج کل کھلاڑی اس مقابلے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اس کھیل کے بڑے سٹارز کو سوموار کو بتایا گیا کہ انہیں کوئی ’خصوصی رعایت‘ نہیں دی جائے گی جب اس مقابلے کے لیے آنے والے چارٹرڈ طیاروں میں چار کرونا وائرس کے کیسز پائے گئے ہیں۔ اس وقت 72 کھلاڑی ہوٹل میں قرنطینہ میں ہیں۔

ٹاپ 10:

1۔ نوواک جوکووچ

2۔ رافیل نڈال

3۔ ڈومینک تھیم

4۔ ڈینیئل مدودیو (روس)

5۔  راجر فیڈرر

6۔ سٹیفنوس سیٹسیپاس

7۔ الیگزینڈر ورور

8۔ اینڈری روبلو

9۔ ڈیگو شواٹزمین

10۔ مٹیو بریٹینی (اٹلی)

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس