ایران میری بیوی نازنین کی سزا بڑھا سکتا ہے: شوہر

نازنین زاغری کی سزا پوری ہونے کے موقعے پر رچرڈ ریٹکلف نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کی اہلیہ کو کسی نئے مقدمے میں پھنسایا جا سکتا ہے۔

رچرڈ ریٹکلف اپنی اہلیہ کی رہائی کے لیے مہم چلا رہے ہیں( اے ایف پی)

ایران میں پانچ سال قید کی سزا کاٹنے والی ایرانی نژاد برطانوی شہری نازنین زاغری ریٹکلف کے شوہر رچرڈ ریٹکلف نے سزا کی مدت پوری ہونے کے بعد اہلیہ کی رہائی سے ایک دن پہلے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کی رہائی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔

نازنین کی سزا کی مدت پوری ہونے کے موقعے پر رچرڈ کا کہنا تھا کہ ’نازنین کی قید مزید بڑھائے جانے کا خدشہ ہے۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ انہیں کسی نئے مقدمے میں پھنسا دیا جائے۔‘

نازنین کی رہائی کی مہم چلانے والے رچرڈ نے مزید کہا کہ ان کا خاندان آج تک ان الزامات کی نوعیت نہیں جان سکا جن کے تحت نازنین کو سزا دی گئی۔ ’کسی معاملے کی دستاویز موجود نہیں۔‘

انہوں نے ایران پر الزام لگایا کہ اس مقدمے کے ہر مرحلے میں معاملے کو طول دینے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

نازنین کو 2016 میں ایران میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سزا کی مدت پوری ہونے پر انہیں اتوار کو(آج) رہا کیا جانا ہے۔ انہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کرنے پر سزا سنائی گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

42 سالہ نازنین اپنے خلاف الزامات کی سختی سے تردید کرچکی ہیں۔ انہیں سزا دیے جانے بعد یہ معاملہ برطانیہ اور ایران کے درمیان  سفارتی تنازعے کا سبب چلا آ رہا ہے۔

ایران میں کرونا (کورونا) وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد انہیں تہران کی ایون جیل سے رہا کر کے گھر میں نظربند کر دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے انہیں چار سال تک قید تنہائی میں رکھا گیا۔

اس دوران انہوں نے بھوک ہڑتال کر دی جب کہ انہیں علاج کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا