کراچی میں رینجرز پر حملہ: ’ایک ملزم لوگوں کو بم سے دور کرتا رہا‘

کراچی میں رینجرز کی موبائل گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

(فائل تصویر: اے ایف پی )

کراچی میں پیر کو رینجرز کی موبائل گاڑی کے قریب بم  دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سہائی ابڑو نے صحافیوں سے گفتگو میں اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں ہونے والے کریکر دھماکے میں ایک ہلاکت اور چار زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اس واقعے میں رینجرز موبائل، ایک کار اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا۔ ادھر پولیس کو رینجرز پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے اہم معلومات ملی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس حکام نے فوٹیج کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے سے چند منٹ قبل دو حملہ آوروں نے موٹر سائیکل لا کر کھڑی کی۔ ایک حملہ آور دور چلا گیا جبکہ دوسرا حملہ آور رینجرز موبائل آنے تک لوگوں کو دور کرتا رہا۔

حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد میں شامل بال بیرنگز کی تعداد زیادہ تھی جبکہ دھماکے میں استعمال موٹر سائیکل کا ریکارڈ کلیئر ہے، جو کراچی کی مجاہد کالونی کے رہائشی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں رینجرز پر حملے رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان