پاکستانی فضائیہ کی مشقوں میں سعودی عرب اور امریکہ کی شرکت

پاکستان ایئرفورس کے ترجمان نے بتایا کہ ان مشقوں میں دیگر اتحادی ممالک سمیت سعودی عرب اور فلسطین بھی شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے مشقوں میں ایف 16 اور جے ایف 17 طیارے استعمال کیے جائیں گے (اے ایف پی/ فائل فوٹو)

پاکستان ایئر فورس کے مطابق پاکستان رواں ماہ کے آخر میں فضائی مشقیں کرنے جا رہا ہے جس میں مشرق وسطی کے اتحادی ممالک بھی حصہ لیں گے۔

ایئرفورس کے ترجمان نے عرب سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان مشقوں میں دیگر اتحادی ممالک سمیت سعودی عرب اور فلسطین بھی شرکت کر رہے ہیں۔

ان مشقوں کا آغاز 27 مارچ سے ہوگا جو دو ہفتوں تک جاری رہیں گے۔

ایسز میٹ 2021 نامی ان مشقوں کا مقصد تمام شرکا کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے اور انہیں انسداد دہشت گردی، جنگ کے لیے حقیقی تربیتی ماحول فراہم کرنا ہے۔

پاکستان فضائی کے ترجمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’رائل سعودی ایئر فورس اور امریکی فضائیہ ان مشقوں میں اپنے طیاروں کے ہمراہ شریک ہو رہے ہیں جبکہ عراق اور فلسطین کی جانب سے پیراٹروپرز مشقوں میں حصہ لیں گے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ان مشقوں میں دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی اور مختلف طیاروں کے آپریشن کرنے کا موقع ملے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے مشقوں میں ایف 16 اور جے ایف 17 طیارے استعمال کیے جائیں گے جبکہ رائل سعودی ایئر فورس ٹورنیڈو ایئرکرافٹ لائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہم سعودی عرب کے ہمراہ مختلف مشقوں میں شریک ہو چکے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کے دوران کرونا ائرس سے بچاؤ کے لیے ہدایات اور پروٹوکولز پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان