سٹوڈیو کے انکار پر لیونارڈو ڈی کیپریو کو میں نے تنخواہ دی: شیرون سٹون

فلم ’دی کوئیک اینڈ دی ڈیڈ ‘ میں کردار ادا کرنے والی شیرون سٹون نے دعویٰ کیا ہے کہ سٹوڈیو  ٹرائی سٹار پکچرز ایک ’نامعلوم‘ اداکار کو کاسٹ نہیں کرنا چاہتا تھا۔

فلم میں  شیرون سٹون کو خاتون بندوق بردار کا کردار دیا گیا  جو مفرور مجرم جان ہیرڈ  سے مقابلہ کرتی ہے جبکہ ڈی کیپریو نے فلم میں جان کے بیٹے  فی ’دی کڈ ‘ ہیرڈ کا کردار ادا کیا تھا۔ (تصاویر: یوٹیوب سکرین گریب)

شیرون سٹون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فلم ’دی کوئیک اینڈ دی ڈیڈ ‘ میں سٹوڈیو کے منع کرنے کے بعد لیونارڈو ڈی کیپریو کو تنخواہ کی ادائیگی کی تھی۔

اس جوڑی نے سام رائمی کی 1995 میں بنائی جانے والی فلم میں کام کیا تھا، جس میں شیرون سٹون کو خاتون بندوق بردار کا کردار دیا گیا جو مفرور مجرم جان ہیرڈ (جین ہیک مین) سے مقابلہ کرتی ہے۔

ڈی کیپریو نے فلم میں جان کے بیٹے  فی ’دی کڈ ‘ ہیرڈ کا کردار ادا کیا تھا۔ شیرون نے اپنی یاداشتوں پر مبنی کتاب ’دی بیوٹی آف لیونگ ٹوائس‘ میں لکھا ہے کہ اس کردار کے لیے کئی نوجوان اداکاروں نے آڈیشن دیا تھا۔

شیرون سٹون جو ’دی کوئیک اینڈ دی ڈیڈ ‘کی شریک پروڈیوسر بھی تھیں، نے لکھا کہ ’یہ بچہ لیونارڈو ڈی کیپریو وہ واحد تھا جس نے بہت اچھا آڈیشن دیا تھا۔ میرے خیال میں وہ اکیلا ہی تھا جو آیا اور رو دیا اور سین کے دوران اپنے مرتے ہوئے والد سے خود کو اپنانے کے لیے منت سماجت کر رہا تھا۔ ‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لیکن انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سٹوڈیو ٹرائی سٹار پکچرز ایک ’نامعلوم‘ اداکار کو کاسٹ نہیں کرنا چاہتا تھا جو ابھی تک رومیو جولیٹ اور ٹائی ٹینک میں جوہر نہیں دکھا پایا تھا۔

فلم ’بیسک انسٹنکٹ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یاد کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ انہیں کہا گیا  کہ ’ایک غیر معروف اداکار کیوں؟ شیرون تم کیوں اپنے پیروں پر کلہاڑی مارنا چاہتی ہو؟‘

ان کا کہنا ہے کہ سٹوڈیو کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ اسے کاسٹ کرنے میں اتنی دلچسپی رکھتی ہیں تو آپ اسے اپنی تنخواہ میں سے ادائیگی کر سکتی ہیں۔‘

رواں ہفتے شیرون سٹون نے اپنی کتاب کی مشہوری کے لیے دیے جانے والے انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایک ڈاکٹر نے سال 2001 میں ان کی مرضی کے بغیر ان کی چھاتیوں کا سائز ’ایک مکمل کپ سائز بڑھا دیا تھا۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم