سعودی شہر طائف میں گلابوں کی بہار

گلاب کے پھولوں کے شہر کے طور پر پہچان رکھنے والے طائف میں گلاب کے 800 سے زیادہ فارم ہیں، جہاں ہر سال تقریباً 30کروڑ پھول پیدا ہوتے ہیں۔

گلاب کے پھولوں کا شہر کہلانے والا سعودی عرب کا مغربی شہر طائف رمضان میں کِھل اٹھا ہے۔

ہر سال موسم بہار میں طائف میں گلاب کے پھول کھلتے ہیں، جن کی بدولت ملک کے طول وعرض میں پھیلے صحرا کے کچھ حصے چمکدار اور خوشبو دار گلابی رنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔

اپریل میں ان علاقوں سے گلاب کے پھول توڑے جاتے ہیں اور ان سے مخصوص تیل اور عرق تیار ہوتا ہے، جس سے خانہ کعبہ کی بیرونی دیواریں صاف کی جاتی ہیں۔

اس سال گلاب کے یہ پھول ایک ایسے وقت میں توڑے جا رہے ہیں، جب مسلمان ماہ رمضان میں روزے رکھنے اور عبادات میں مصروف ہیں۔

بن سلمان فارم کے کارکن گلاب کے پودوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور ہر روز ہزاروں کی تعداد میں پھول توڑتے ہیں تاکہ ان کی مدد سے عرق گلاب اور عطر تیار کیا جاسکے۔

گلاب کے پھول میک اپ کا سامان اور کھانے پینے کی اشیا بنانے میں بھی استعال کیے جاتے ہیں جبکہ گلاب کاعطر حج اور عمرے کے لیے سعودی عرب آنے والے لاکھوں مسلمانوں میں بہت مقبول ہے۔گلاب کے پودے لگانے کے انداز اور پھول اسلامی فنون لطیفہ کا حصہ بن چکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گلاب کے پھولوں کے شہر کے طور پر پہچان رکھنے والے طائف میں گلاب کے 800 سے زیادہ فارم ہیں، جہاں ہر سال تقریباً 30کروڑ پھول پیدا ہوتے ہیں۔

بہت سے فارمز کے دوازے آنے والوں کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔ جب کارکن کھیتوں میں پھول توڑ رہے ہوتے ہیں تو اس وقت دوسرے محنت کش شیڈز تلے کام میں مصروف ہوتے ہیں۔ وہ پھولوں کی ٹوکریاں بھرنے کے بعد ہاتھ میں اٹھا کر انہیں تولتے ہیں اور پھر گلاب کے پھولوں کو ابالنے کے بعد عرق اور عطر تیار کیے جاتے ہیں۔

بن سلمان فارم کے مالک خلف الطویری نے اے ایف پی کو بتایا: 'ہم گلاب کے پھولوں کو تیز آنچ پر ابالنا شروع کرتے ہیں، حتیٰ کہ پانی بھاپ بن کر تقریباً اڑ جاتا ہے۔ اس عمل میں 30 سے  35 منٹ لگتے ہیں۔ اس کے بعد ہم آنچ کم کر دیتے ہیں اور پھولوں کو 15 سے 30 منٹ تک ابالا جاتا ہے۔ تب کشید کے عمل کا آغاز ہوتا ہے جو آٹھ گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔ایک بار جب عطر شیشے کے جارز میں سطح پر آکر تیرنے لگتا ہے تو اسے باقی مواد سے الگ کرلیا جاتا ہے۔ اس کے بعد عطر کو بڑی بڑی سرنجوں کی مدد سے کھینچ کر مختلف سائز کی بوتلوں میں بھرلیا جاتا ہے۔'

عطر کی سب سے چھوٹی شیشی کی قیمت 400 سعودی ریال یا 106 امریکی ڈالر ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا