بھارت میں یومیہ کرونا کیسز کا ریکارڈ، تین لاکھ 32 ہزار سے زائد کیس

بھارت میں جمعے کو مسلسل دوسرے روز بھی تین لاکھ سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ریاست مہراشٹرا میں ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے 13 کرونا مریض ہلاک ہوگئے۔

بھارت میں کرونا کی دوسری مہلک لہر کے دوران جمعے کو مسلسل دوسرے دن بھی تین لاکھ سے زائد نئے کیس ریکارڈ ہوئے، جبکہ ریاست مہاراشٹر کے ایک ہسپتال میں لگنے والی آگ سے 13 کرونا مریض جل کر ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ملک میں جمعے کو تین لاکھ 23 ہزار 730 نئے کیس اور 2263 ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 920 ہوگئی۔ 

دوسری جانب ممبئی شہر کے نواحی علاقے ویرار کے ہسپتال میں جمعے کو علی الصبح آگ لگنے کے نتیجے میں 13 کرونا مریض ہلاک ہوگئے۔ 

تیزی سے بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے باعث بھارت کو اس وقت طبی عملے اور آکسیجن کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویرار کے وجے ولبھ ہسپتال کے سی ای او دلیپ شاہ کا کہنا ہے کہ ’جمعے کی صبح لگنے والی آگ نے ہسپتال کی دوسری منزل پر موجود انتہائی نگہداشت یونٹ کو متاثر کیا جہاں موجود مریضوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔‘

ان کے مطابق اس ہسپتال میں 90 مریض موجود ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریاستی عہدیدار ویوک آنند کدم کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ آگ لگنے سے قبل انتہائی نگہداشت یونٹ کے ائیر کنڈینشنگ کے حصے میں دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔ 

ریاست مہارشٹرا بھارت میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو بھارت میں کرونا کے تین لاکھ 14 ہزار نئے کیسز رپورٹ کیے گئے تھے جو دنیا بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

بھارت میں اب تک کرونا کے ایک کروڑ 59 لاکھ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جو امریکہ کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ ہیں جبکہ وزارت صحت کے مطابق بھارت میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں ایک لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

 کرونا کیسز کی بڑی تعداد سامنے آنے کے بعد بھارت میں پہلے سی ہی ناکافی سہولیات رکھنے والے نظام صحت بھرپور دباؤ میں آ چکا ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کے رکھنے کی گنجائش کم ہو چکی ہے جبکہ ہسپتالوں کو آکسیجن سمیت اہم سپلائز کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

اس واقعے سے دو روز قبل مہاراشٹر ہی کے شہر ناشک کے ایک ہسپتال میں آکسیجن لیک ہونے سے وینٹی لیٹر پر موجود 24 مریض ہلاک ہو گئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا