وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب خود نشانے پر

شہزاد اکبر کو جہاں سابق ڈی جی ایف آئی اے کے الزامات کا سامنا ہے، وہیں پی ٹی آئی میں اراکین اسمبلی بھی ان سے ناخوش ہیں۔ اس صورت حال پر صابر نذر کی نظر

 وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب خود نشانے پر (2021-05-03)

گذشتہ کچھ روز سے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر الزامات کی زد پر ہیں۔

حال ہی میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ایک الزام عائد کیا ہے کہ ان پر وزیراعظم عمران خان، وزیر قانون فروغ نسیم اور مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کے خلاف کیس بنائیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر قانون اور مشیر برائے احتساب دونوں ہی سابق ڈی جی ایف آئی اے کے الزامات کی تردید کر چکے ہیں جبکہ شہزاد اکبر نے بشیر میمن کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا ہے۔

شہزاد اکبر کو پی ٹی آئی کے اندر بھی تنقید کا سامنا ہے جہاں جہانگیر ترین کے حامی اراکین اسمبلی کے ایک گروپ نے الزام لگایا ہے شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے خلاف مدمقات میں کردار ادا۔

اس ساری صورت حال کو صابر نذر نے کارٹون کی صورت میں بیان کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون