فلسطین اور اسرائیل کے درمیان لڑائی کو فوری طور پر روکنا ہوگا: انتونیو گٹریس

اقوام محدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹریس نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ لڑائی سے خطے میں ایسا بحران پیدا ہو سکتا ہے جس پر ’قابو نہیں پایا جا سکے گا‘۔

اقوام متحدہ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے(اے ایف پی)

اقوام محدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹریس نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ لڑائی سے خطے میں ایسا بحران پیدا ہو سکتا ہے جس پر ’قابو نہیں پایا جا سکے گا‘۔

انتونیو گٹریس اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اہم اجلاس سے اخطاب کر رہے تھے جو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان حالیہ صورحال کے پیش نظر طلب کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹریس نے کہا کہ ’لڑائی کو روکنا ہوگا۔ اسے فوری طور پر روکنا ہوگا۔‘

انہوں نے سلامی کونسل کے اجلاس کے آغاز میں ان پرتشدد واقعات جس میں اب تک دو سے کے قریب افراد مارح جا چکے ہیں کو  ’انتہائی خوفناک‘ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سات روز سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 181 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جن میں 52 بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سکیورٹی کونسل کا یہ اجلاس گذشتہ جمعے کو ہونا تھا تاہم امریکہ کی جانب سے روکے جانے کے بعد اسے آج یعنی اتوار کو طلب کیا گیا ہے۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’یہ صورحال انسانی اور سکیورٹی بحران کو جنم دے سکتی ہے جس پر قابو نہیں پایا جا سکے گا اور اس سے شدت پسندی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔نہ صرف مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل بلکہ پورے خطے میں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایک طرف مارٹر گولے اور راکٹس اور دوسری طرف فضائی اور توپخانوں سے بمباری ہر صورت بند ہونا چاہیے۔ میں تمام فریقین سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کال پر کان دھریں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سلامی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اسرائیل پر ’جنگی جرائم‘ کے مرتک ہونے کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے اسرائیل پر عالمی دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریاض المالکی کا کہنا تھا کہ ’ہو سکتا ہے بعض ایسے الفاظ کا استعمال نہ کریں۔۔ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم۔۔ لیکن وہ جانتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔‘

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا کہا ہے۔

او آئی سی کے ورچوئل اجلاس کے آغاز پر سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ’ہم بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات پر اسرائیلیوں کے قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔‘

اسرائیل نے سلامی کونسل کے اجلاس میں فلسطین اور غزہ میں موجودہ صورتحال کا ذمہ دار فلسطینی تنظیم حماس کو قرار دیا ہے۔

اسرائیل کے مندوب گیلڈ ایرڈن نے کہا کہ ’یہ تصادم طاقت کے حصول کے لیے مکمل طور پر حماس کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا