پاکستان میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے اور سیاحت کھولنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اجلاس میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے، ریستوراں اور سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بعض پروٹوکولز کے ساتھ ملک میں سیاحت کی اجازت بھی دے دی گئی ہے (اے ایف پی/ فائل فوٹو)

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اجلاس میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے، ریستوراں اور سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان کے مطابق پانچ فیصد سے کم کرونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ریستوراں میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے تعلیمی اداروں کو پہلے 17 مئی اور پھر 23 مئی تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ این سی او سی کی جانب سے سیاحت، ٹرانسپورٹ پر عید کے دوران مکمل پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

تاہم اب بعض پروٹوکولز کے ساتھ ملک میں سیاحت کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ بیان کے مطابق اس حوالے سے پرٹوکولز جلد وضع کر دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ یکم جون سے شادی ہالز کو آؤٹ ڈور تقریبات کی اجازت ہو گی جبکہ شادی کی تقریب میں ڈیڑھ سو افراد ہی حصہ لے سکیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یکم جون سے کھولے جانے والے شعبوں کا حتمی جائزہ 27 مئی کو دوبارہ لیا جائے گا۔

تاہم این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مزاروں، سینما گھروں، ریستوراں کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندیاں جاری رہیں گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کنٹیکٹ سپورٹس، اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فصیلہ برقرار رہے گا۔

تمام اقسام کی ان ڈور اور آوٹ ڈور مذہبی، میوزیکل اور ثقافتی سرگرمیوں پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔ جبکہ بین الالصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو روز کی پابندی برقرار رکھی جائے گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان