’دنیا بھر میں پینٹاگون کی خفیہ فوج کے 60 ہزار اہلکار‘

شمالی کوریا، روس اور ایران ان چند ممالک میں شامل ہیں جنہیں امریکہ کے مخالفین کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور یہ ایجنٹس ان ممالک میں فعال ہیں۔ اس ایجنسی کا مبینہ بجٹ 90 کروڑ ڈالر ہے۔

(فائل فوٹو: اے ایف پی)

اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں پینٹاگون کے لیے 60 ہزار ارکان پر مشتمل ایک خفیہ فوج اندرون ملک اور بیرون ملک آپریشنز مکمل کرنے میں مصروف ہے جس کا مقصد امریکی سکیورٹی کو لاحق خدشات کم کرنا ہے۔

جریدے نیوز ویک کے مطابق یہ فورس سی آئی اے کے خفیہ شعبے سے دس گنا بڑی ہے اور اس میں صرف خفیہ اہلکار ہی کام کرتے ہیں۔ جن میں سے کچھ دنیا بھر کی بڑی کمپنیز میں ملازمت کر رہے ہیں۔

گذشتہ دس سال کے دوران پینٹاگون کے تیار کردہ اس پروگرام کا نام 'سگنیچر ریڈکشن' رکھا گیا ہے۔ اس کے ایجنٹس حقیقی زندگی کے ساتھ ساتھ آن لائن بھی فعال ہیں اور ان میں سے کئی فوجی، عام شہری یا ٹھیکیدار ہیں جو غلط شناخت کی مدد سے خود کو چھپا کر رکھتے ہیں۔

نیوز ویک کے مطابق یہ خفیہ فوج امریکی کانگریس کے علم یا رضامندی کے بغیر اپنی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

مانا جاتا ہے کہ شمالی کوریا، روس اور ایران ان چند ممالک میں شامل ہیں جنہیں امریکہ کے مخالفین کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور یہ ایجنٹس ان ممالک میں فعال ہیں۔ اس ایجنسی کا مبینہ بجٹ 90 کروڑ ڈالر ہے۔

نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک انٹیلی جنس اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ فوج 'سگنیچر ریڈکشن' کے خطوط پر کام کرتی ہے گو کہ محکمہ دفاع اس اصطلاح کو سرکاری طور پر قبول نہیں کرتا۔ ان کارروائیوں کو 'آپریشنز کو محفوظ بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات' کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

گو کہ یہ ایجنٹس خفیہ طور پر کام کرتے ہیں لیکن نیوز ویک نے ریان فوگل کے کیس کی مثال دی ہے جہاں یہ ایجنٹس پکڑے جاتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریان فوگل مبینہ طور پر سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں جنہیں روس میں ایک انٹیلی جنس عہدیدار کو بھرتی کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سال 2013 میں مئی کے مہینے میں روسی ٹیلی ویژن چینلز پر نشر ہونے والی ویڈیو میں روسی ایف ایس بی کے سادہ لباس اہلکاروں کو ریان فوگل کے ساتھ ڈانٹ ڈپٹ کرتے دکھایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ چند تصاویر اور ویڈیو فوٹیجز میں پرانے زمانے کے آلات جاسوسی جن میں دو وگز، ایک قطب نما، ماسکو کا نقشہ اور 500 یورو کے نوٹوں کی گڈی بھی دکھائی گئی تھی۔

اس وقت امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ ان کا ایک ایجنٹ گرفتار ہو چکا ہے لیکن اس دعوے کی تردید کی گئی تھی کہ وہ روسی ایجنٹس کو بھرتی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نیوز ویک کی تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ شمالی کیرولینا میں موجود ایک کمپنی ایجنٹس کو ایسی تربیت دیتی ہے کہ وہ اپنی عمر، ظاہری حلیہ بھیس بدل کر تبدیل کر لیتے ہیں جب کہ انہیں سلیکون کی آستین بھی فراہم کی جاتی ہے جس سے وہ اپنی انگلیوں کے نشانات بدل لیتے ہیں۔

نیوز ویک کے مطابق سگنیچر ریڈکشن پروگرام کے 30 ہزار اہلکار دنیا بھر میں فعال ہیں جو کہ پاکستان سے مشرق وسطی اور جنوب میں مغربی افریقہ تک کام کر رہے ہیں۔

دی انڈپینڈنٹ نے امریکی محکمہ خارجہ سے اس حوالے سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ