امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی مگر ’بغیر امتحان گریڈز نہیں ملیں گے‘

پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات صرف اختیاری اور ریاضی کے مضامین میں ہوں گے لیکن بغیر امتحان گریڈز نہیں ملیں گے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طلبہ کی آسانی کے لیے امتحانات کے حوالے سے مزید  فیصلے کیے گئے ہیں (اے ایف پی/ فائل)

پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات صرف اختیاری اور ریاضی کے مضامین میں ہوں گے لیکن بغیر امتحان گریڈز نہیں ملیں گے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طلبہ کی آسانی کے لیے امتحانات کے حوالے سے مزید کچھ فیصلے کیے گئے ہیں۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ نویں، دسویں اور 12 جماعت کے امتحانات کی تاریخیں تبدیل کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امتحانات کے لیے پہلے 24 جون کی تاریخ دی گئی تھی جسے تبدیل کر کے اب 10 جولائی کے بعد شروع کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ طلبہ کے پاس تیاری کے لیے زیادہ وقت ہو۔

امتحانات کے نتائج کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’کوشش ہوگی کہ تمام امتحانات کے نتائج ستمبر کے تیسرے ہفتے تک آ جائیں۔

اس کے علاوہ پرچوں کے درمیان وقفہ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں این سی او سی کی جانب سے پاکستان میں امتحانات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد ملک کے کئی شہروں میں طلبہ کی جانب سے اتحجاجی مطاہروں کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

تاہم اب وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ’امتحانات کے حوالے سے کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔`

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات صرف چار مضامین میں لیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ یہ تمام فیصلے صوبائی وزرا تعلیم سے مشاورت کے بعد کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طلبہ بارہا اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ سکول بار بار بند ہونے کی وجہ سے کورس مکمل نہیں ہو سکا ہے۔

’یہ بات طلبہ کی درست ہے جسے ہم تسلیم کرتے ہیں۔ اسی لیے ہم نے ماضی میں بھی سلیبس میں 40 فیصد کمی کر دی تھی۔‘

اس بارے میں وفاقی وزیر تعلیم نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات صرف ریاضی اور اختیاری مضامین کے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک 11ویں اور 12ویں جماعت کا تعلق ہے تو ان کے امتحانات صرف اختیاری مضامین کے ہوں گے۔

 وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اس بات پر اتفاق تھا کہ امتحانات کے بغیر گریڈز نہیں دیے جائیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس