’اعظم خان کی غلطی ہے کہ پاگلوں کی طرح محنت سے وزن کم کیا‘

بیشتر سوشل میڈیا صارفین اعظم خان کو سکواڈ میں شمولیت پر مبارک باد اور اسے ان کی صلاحیتیوں کی جیت قرار دے رہے ہیں۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اعظم خان کو انکی فٹنس کی بنا پر قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے(فائل فوٹو: اے ایف پی)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سٹار بلے باز اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحب زادے اعظم خان کو قومی ٹیم کا حصہ بنائے جانے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔ کچھ افراد اسے اعظم خان کی صلاحیتیوں کا اعتراف جبکہ کچھ اس پر اقربا پروری کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آج پریس کانفرنس میں دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزکے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا جس میں انہوں نے جارحانہ بلے باز اعظم خان کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اعظم خان کو انکی فٹنس کی بنا پر قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بیشتر سوشل میڈیا صارفین اعظم خان کو سکواڈ میں شمولیت پر مبارک باد اور اسے ان کی صلاحیتیوں کی جیت قرار دے رہے ہیں۔

کرکٹ تجزیہ کار اور صحافی سید یحیی حسینی نے اعظم خان کی شمولیت پر سوال اٹھاتے ہوئے اس اقربا پروری قرار دیا ہے۔ یحیی حسینی نے لکھا کہ اعظم خان سابق کپتان معین خان کے فرزند ہیں جن کے تایا کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر ہیں۔ انھیں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کر کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ثابت کردیا ہے کہ سلیکشن کا معیار اور طریقہ کار کسی اور کے ہاتھوں میں ہے۔

اعظم خان کے خلاف تنقیدی ٹویٹس جہاں موجود ہیں وہیں بڑی تعداد میں ٹوئٹر صارفین نے اعظم خان کو مبارک باد بھی دی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹوئٹر پر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے سب کو لطف اندوز کرنے والے ڈینس فریڈ مین نے اس خبر کے ساتھ اپنے ٹوٹر اکاونٹ کا نام تبدیل کرکے ڈینس اعظم خان تو رکھا ہی مگر ساتھ ہی یحیی حسینی کی تنقید کو شرمناک قرار دے دیا۔

ڈینس نے اعظم خان کی جانب سے وزن کم کرنے کے لیے کی گئی محنت کو بھی سراہا اور طنزا کہا کہ ’اس میں اعظم کی غلطی ہے انہوں نے ایک سال پاگلوں کی طرح محنت کر کے وزن کم کیا۔‘

اقربا پروری پر ہی بات کرتے ہوئے ٹوئٹر صارف ارفعہ فروز نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اعظم خان کو بھی اب اس دباؤ سے گزرنا ہوگا جس دباؤ سے امام الحق اپنے کیریئر کے آغاز میں گزرے تھے۔

معروف صحافی اور تجزیہ کار عالیہ رشید نے اپنی ٹویٹ میں اعظم خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ پرواز لینا مشکل قدم ہے اس لیے اطمینان سے کھیلیں اور مزید بہتر ہوتے رہیں۔

وزیر نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں امید ظاہر کی کہ اعظم خان اچھا کھیلیں گے اور انہیں میچ کو کامیابی تک ہمکنار کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ٹوئٹر صارف سعید لکھتے ہیں کہ پاکستانی عوام ہمیشہ کی طرح سلیکشن کے بعد کسی ایک کھلاڑی کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ