خیبرپختونخوا: حکومتی سطح پر آن لائن ویڈیو گیمز مقابلوں کا انعقاد

صوبائی محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام ہونے والی اس چیمپیئن شپ میں ٹیکن7، ڈوٹا 2 اور پب جی کے مقابلے شامل ہیں اور پہلے تین فاتح گیمرز کو دو لاکھ 60 ہزار روپے کے نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر تین روزہ آن لائن ویڈیو گیمز مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے، جن میں صوبے بھر سے 867 گیمرز نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ مقابلے صوبائی محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام ہو رہے ہیں، جن میں ٹیکن7، ڈوٹا 2 اور پب جی کے مقابلے شامل ہے۔

محکمہ سیاحت کے ترجمان سعد بن اویس نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ان مقابلوں میں پہلے تین فاتح گیمرز کو دو لاکھ 60 ہزار روپے کے نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ اس چیمپیئن شپ کا بنیادی مقصد آن لائن گیمز کو مثبت طریقے سے فروغ دینا اور ان کو بہتر طریقے سے استعمال میں لانا ہے۔

ان مقابلوں میں شریک گیمرز اپنے گھروں میں بیٹھ کر ان میں حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلوں کے پوائنٹس اور دیگر انتظامات محکمہ سیاحت نے کیے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل