شہزادی ڈیانا کے مجسمے کی نقاب کشائی کب ہو گی؟

کرونا وائرس کے باعث عائد بندشوں کی وجہ سے اس نقاب کشائی کی تقریب میں شریک افراد کی تعداد کو کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 کو چل بسی تھیں (اے ایف پی/فائل)

شہزادی ڈیانا رواں ہفتے اپنی 60ویں سالگرہ منا رہی ہوتیں جس کی مناسبت سے ان کے اعزاز میں ایک مجسمے کی نقاب کشائی کی جا رہی ہے۔

پرنسز آف ویلز کا یہ مجسمہ لندن کے کنسنگٹن محل کے سنکن گارڈن میں نصب کیا جا رہا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ ان کی شہزادہ چارلس سے سال 1981 میں ہونے والی شادی کے بعد ان کے رہائشی محل میں یہ مقام ان کے پسندیدہ ترین مقامات میں سے ایک تھا۔ سال 2017 میں شہزادے ہیری اور میگن مارکل نے اپنی منگنی کے لیے اسی مقام پر تصاویر بنوائی تھیں۔

 اس مجسمے کی تیاری کا حکم ڈیانا کے بیٹوں شہزادے ولیم اور ہیری نے سال 2017 میں اپنی والدہ کی بیسویں برسی کے موقعے پر دیا تھا۔ شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 کو چل بسی تھیں۔

اس موقعے پر دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ ’ہماری والدہ نے بہت سی زندگیوں کو بدلا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مجسمہ ان افراد کی مدد کرے گا جو کنسنگٹن محل میں ان کی زندگی اور ان کی یاداشتوں کو دیکھنے آئیں گے۔‘

مجسمے کی نقاب کشائی کب ہو گی؟

جمعرات یکم جولائی کو شہزادی ڈیانا کی 60ویں سالگرہ کے موقعے پر اس مجسمے کی نقاب کشائی ایک چھوٹی سی تقریب میں کی جائے گی۔

یہ تقریب کنسنگٹن محل کے باغ میں اسی مقام پر ہو گی جہاں یہ مجسمہ نصب ہے (یہ ابھی تک ڈھکا ہوا ہے)۔

پرنسز آف ویلز کا مجسمہ مستقل طور پر اس مقام پر نصب رہے گا۔

 تقریب میں کون کون شریک ہو گا

کرونا وائرس کے باعث عائد بندشوں کی وجہ سے اس نقاب کشائی کی تقریب میں شریک افراد کی تعداد کو کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کنسنگٹن محل نے تصدیق کی ہے کہ تقریب میں شرکت کرنے والے افراد میں ڈیوک آف کیمرج کے علاوہ ڈیوک آف سسیکس بھی شریک ہوں گے جو کیلی فورنیا سے اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے آئے ہیں۔ تقریب میں سپینسر خاندان کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔

تقریب میں مجسمہ ساز این رینک براڈلے، سٹیچو کمیٹی کے ارکان اور باغ کے ڈیزائنر پپ موریسن بھی شریک ہوں گے۔

یہ مجسمہ کس نے بنایا ہے؟

یہ مجسمہ رینک براڈلے نے بنایا ہے جو اس سے قبل بھی شاہی خاندان کے حوالے سے ہونے والے کئی منصوبوں میں شامل رہے ہیں۔

ان کا ملکہ برطانیہ کا بنایا جانے والے پورٹریٹ دولت مشترکہ کے ممالک اور برطانیہ کے لیے جاری سکے پر موجود ہے۔

اس مجسمے کی تیاری اور نقاب کشائی سال 2017 میں کی جانی تھی جب اس کا حکم دیا گیا تھا لیکن یہ اب تک تاخیر کا شکار رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا