فیصل قریشی لائیو شو میں خاتون ٹک ٹاکر پر برہم

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب فیصل قریشی شو کے دو شرکا اسامہ اور مکی کو جنم دن کی مبارک دے رہے تھے کہ مسکان وحید نامی ٹک ٹاکر نے ایک لڑکے کو بظاہر مذاق میں سر پر تھپٹر مار دیے۔

فیصل قریشی شو کے  دوران ٹک ٹاکر مسکان وحید پر برہم ہوئے (ویڈیو سکرین گریب)

ٹی وی اداکار اور میزبان فیصل قریشی کی جانب سے لائیو شو میں خاتون ٹک ٹاکر پر برہم ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور لوگ اس حوالے سے مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

فیصل قریشی آج کل بول ٹی وی پر ’خوش رہو پاکستان‘ کے نام سے گیم شو کی میزبانی کر رہے ہیں جس میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے تعلق رکھنے والے کنٹینٹ کری ایٹرز شریک ہوتے ہیں۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب فیصل قریشی شو کے دو شرکا اسامہ اور مکی کو جنم دن کی مبارک دے رہے تھے کہ مسکان وحید نامی خاتون نے ایک لڑکے کو بظاہر مذاق میں سر پر تھپٹر مار دیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ دیکھ کر فیصل قریشی  مسکان وحید پر برہم ہوگئے اور انہیں کہا: ’اتنا مذاق بنایا ہوا ہے، آپ چپیڑیں مار رہی ہیں آن ایئر۔‘

اس کے بعد فیصل قریشی یہ کہتے ہوئے سٹیج چھوڑ کر چلے گئے: ’کیا بدتمیز لوگ ہیں یار‘

سٹیج سے جانے کے بعد بھی ان کا غصہ کم نہ ہوا اور انہوں نے کہا: ’کہاں سے لائے ہو یہ بدتمیز، جاہل لوگ۔‘

اس معاملے کے بعد اتوار کو فیصل قریشی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر ہے ہیں اور صارفین کی جانب سے مختلف رائے دیکھنے میں آرہی ہے۔

ماہین مرزا نے فیصل قریشی کے اس قدام کو سراہتے ہوئے لکھا: ’بڑی تعداد میں لوگ یہ شو اپنی فیملی کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ فیملی شوز سے نا شائستہ حرکات ختم ہونی چاہییں۔‘

حمزہ کلیم نے ٹویٹ کیا: ’شکریہ فیصل قریشی ٹک ٹاکرز کے بارے میں سچ بولنے کے لیے۔‘

جہاں لوگوں نے فیصل قریشی کو سراہا، وہیں کچھ لوگوں نے لائیو شو میں اس طرح غصہ کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

فیضان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’مسکان نے جو بھی کیا وہ اس شو میں پہلی بار نہیں ہوا تو پھر غصہ کس بات کا؟

ارسل نے لکھا: ’فیصل قریشی سینیئر ہیں، انہیں کھلے عام بے عزتی کی بجائے اس معاملے کو بہتر انداز میں نمٹانا چاہیے تھا۔‘

شعیب خٹک نے لکھا کہ ’میں فیصل قریشی کا مخالف نہیں مگر  کسی کی ایسے بے عزتی کرنا بھی درست نہیں۔‘

کچھ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق شو میں پیش آنے والا واقعہ سکرپٹڈ اور مشہور ہونے کے لیے تھا۔

حامد محمود نے ٹویٹ میں لکھا: ’شاید میں واحد فرد ہوں جو اسے سکرپٹڈ سمجھ رہا ہوں اور یہ صرف ریٹنگ اور مشہور ہونے کے لیے تھا۔‘

سارہ نے لکھا: ’یہ سب پہلے سے طے شدہ اور سکرپٹڈ ہوتا ہے۔‘

اس سارے معاملے پر اب تک بڑی تعداد میں میمز بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہو چکی ہیں۔

علوی نامی ٹوئٹر صارف نے اس سال میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والےواقعات کا کلینڈر بنا کر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کلینڈر اپ ڈیٹڈ۔

ماہی نے ٹوئٹر پر مسکان وحید کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کرکے لکھا:  ’جب امی گھر پر نہیں ہوتیں تو میں اپنے بھائی کے ساتھ ایسا کرتے ہوئے بغیر کسی وجہ کے۔‘

جے ایف میمر  نے جانب سے  فیصل قریشی کی غصے میں تصویر شیئر کرکے لکھا کہ ’60 سال سے زائد عمر کے انکل مغرب کے بعد ہمیں کرکٹ کھیلتے دیکھتے ہوئے۔‘

حمزہ کریم نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں فیصل قریشی ایک اور ٹک ٹاکر فضیلہ پر غصہ کر رہے ہیں۔

این کے نامی صارف نے میم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فیصل قریشی پاکستانی والدین سے شاباش وصول کرتے ہوئے۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ