آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی نے اپنا پہلا ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا

انہوں نے فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیرولائنا پلسکووا کو 3-6، 7-6 اور 3-6 سے شکست دی۔

ایشلی بارٹی  نے 2019 میں فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا(اے پی)

آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی نے ہفتے کو ویمنز ومبلڈن ٹینس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

انہوں نے فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیرولائنا پلسکووا کو شکست دی۔ بارٹی کی جیت کا سکور 3-6، 7-6 اور 3-6 رہا۔

یہ ان کا پہلا ومبلڈن ٹائٹل ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے 2019 میں فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

25 سالہ بارٹی نے آج کا مقابلہ سابق آسٹریلوی ٹینس سٹار ایوون گولاگونگ کولی کے پہلے ٹائٹل جیتنے کے 50 سال مکمل ہونے پر جیتا۔

کھیل کے دوران انہوں نے کولی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا لباس پہن رکھا تھا۔ کولی نے اس مخصوص لباس میں 1971 میں میچ کھیلا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بارٹی کا کہنا تھا: 'مجھے امید ہے کہ ایوون کو فخر ہو گا۔'

یہ 2012 سے تین سیٹس میں کھیلا جانے والا پہلا ویمنز ومبلڈن فائنل تھا جب سرینا ولیمز نے پولینڈ کی ایگنی ایشکارادوانسکا کو شکست دی تھی۔

بارٹی اپنی حریف پر 0-4 کی برتری حاصل کرنے کے بعد تیزی سے کامیابی کی طرف بڑھتی دکھائی دیں اور 14 پوائنٹس حاصل کر لیے۔

تاہم 29 سالہ پلسکووا نے خود کو سنبھالا اور بارٹی کی کئی موقعوں پر سامنے آنے والی کمزوریوں، خاص طور پر دوسرے سیٹ میں سروس کے دوران، کا فائدہ اٹھایا لیکن وہ آخر میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس