اوباما کے پسندیدہ گانوں میں شامل اردو غزل

براک اوباما نے اس فہرست کو ’نئے اور پرانے گانوں، گھریلو ناموں، ابھرتے ہوئے فنکاروں اور ان کے درمیان ایک پورے گروپ کا امتزاج ‘ قرار دیا ہے۔

براک اوباما  نے مدت صدارت کے دوران اپنی پسندیدہ فلموں، کتابوں اور گانوں کی فہرست شیئر کرنے کی روایت شروع کی تھی (اے ایف پی )

امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے موسم گرما کے لیے اپنے پسندیدہ گانوں کی فہرست شیئر کی ہے جس میں اردو زبان کی ایک مشہور غزل بھی شامل ہے جسے پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے گایا ہے۔

براک اوباما جو 2009 سے 2017 تک امریکہ کے صدر رہ چکے ہیں، نے مدت صدارت کے دوران اپنی پسندیدہ فلموں، کتابوں اور گانوں کی فہرست شیئر کرنے کی روایت شروع کی تھی۔

انہوں نے اس روایت کو وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد بھی جار ی رکھا ہوا ہے۔ اور رواں سال ان کی فہرست میں 38 گانے شامل ہیں جنہیں عروج آفتاب، ایلافٹزجیرالڈ، جے زیڈ، برطانوی راک بینڈ رولنگ سٹونز، ڈریک اور بوب ڈیلن نے گایا ہے۔

اوباما نے اس فہرست کو ’نئے اور پرانے گانوں، گھریلو ناموں، ابھرتے ہوئے فنکاروں اور ان کے درمیان ایک پورے گروپ کا امتزاج ‘ قرار دیا ہے۔ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے براک اوباما کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

1920  کی دہائی میں حفیظ ہوشیارپوری کی لکھی گئی ’محبت‘ سب سے زیادہ مشہور اردو کلاسیکی نظموں میں سے ایک ہے اور عروج آفتاب کی حال میں ریلیز ہونے والی البم ’ولچرپرنس‘ میں نمایاں ہے۔

سابق امریکی صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی فہرست کے بارے میں لاہور کی رہائشی عروج آفتاب جو اب نیویارک میں مقیم ہیں کا کہنا تھا کہ ’اس بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عروج آفتاب تقریباً دو دہائیوں سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ وہ برکلی کالج آف میوزک میں پڑھنے کے لیے پاکستان سے بوسٹن منتقل ہوئی تھیں۔

عرب نیوز کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کی موسیقی ان کے آبائی شہر لاہور اور پاکستان کی موسیقی اور شاعری کی مرہون منت ہے۔

36 سالہ گلوکارہ 2018 میں اس وقت شہ سرخیوں کا حصہ بنیں جب نیشنل پبلک ریڈیو نے ان کے گانے 'Lullaby' کو 21 سنچری ویمن پلس کی جانب دو سو عظیم گانوں میں شامل کیے جانے کے بعد اپنی فہرست کا حصہ بنایا اور اخبار نیویارک ٹائمز نے ان کے ’آئی لینڈ نمبر 2‘ کو 2018 کا بہترین میوزک ٹریک قرار دیا۔

’ولچرپرنس‘ آفتاب کی تیسری البم ہے جسے پہلے ہی بہت پذیرائی مل چکی ہے۔ آزاد موسیقی کا جائزہ لینے والے میگزین پچفورک نے مخصوص آواز تخلیق کرنے کے لیے ان کی جانب پاکستانی کلاسیکی موسیقی کے جاز کے ساتھ امتزاج پر ان کی فنی مہارت اور نڈر انداز میں کمپوزیشن کو سراہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی