’کوئی افسری نہیں مانگی بلکہ چھوٹی موٹی نوکری کی درخواست ہے‘

نوکری ملنے کی آس میں 400 کلومیٹر دور لاہور آنے والے مظفر گڑھ کے بشیر کہتے ہیں کہ وہ ملازمت لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے 40 سالہ بشیر الرحمٰن کا قد صرف اڑھائی فٹ ہے اور انہیں ضلعی حکومت نے معذور قرار  دے رکھا ہے۔

وہ سرکس میں کام کر کے روزی کماتے تھے لیکن سرکس بند ہونے کی وجہ سے وہ دو سال سے بے روزگار ہیں۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے نوکری ملنے کی آس انہیں 400 کلومیٹر دور لاہور لے آئی۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سیون کلب کے باہر مال روڑ پر بینر اٹھا کر احتجاج کیا تو پولیس انہیں گاڑی میں ڈال کر شملہ پہاڑی چوک چھوڑ گئے۔

بشیر نے بتایا کہ وہ 80 سالہ بوڑھے باپ اور ضعیف ماں کے واحد کفیل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ وہ بھیک مانگنا نہیں چاہتے اسی لیے باعزت نوکری کی تلاش میں لاہور آ گئے لیکن ان کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات نہ ہو  سکی جبکہ مختلف محکموں کے افسران نے انہیں ملازمت دینے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کب کوئی افسر کا عہدہ مانگ رہے ہیں بس کسی محکمے میں چھوٹی سی ملازمت مل جائے کیونکہ قد انتہائی چھوٹا ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی محنت مزدوری کا کام بھی نہیں دیتا۔

بشیر پرعزم ہیں وہ نوکری کے بغیر لاہور سے واپس نہیں جائیں گے کیونکہ وہ یہاں تک آنے کے لیے کرایہ بھی ادھار مانگ کر یہاں آئے تھے اور کھانا بھی داتا دربار سے کھاتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان