کے پی ایل: ’جب دنیا دیکھے گی تو ہر کوئی مظفر آباد آنا چاہے گا‘

کامران اکمل نے کہا کہ ’جب یہ منظر ٹی وی پر دکھایا جائے گا اور دنیا اسے دیکھی گی تو ہر کوئی کہے گا مظفر آباد جانا ہے۔‘

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا آغاز آج سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہو رہا ہے جس کے تمام میچز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

کے پی ایل کا آغاز شام چھ بجے افتتاحی تقریب سے کیا جائے گا جس کے بعد لیگ کا پہلا میچ رات ساڑھے آٹھ بجے شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس لیگ میں چھ ٹیمیں میدان میں اتریں گی اور 17 اگست کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

کے پی ایل میں پاکستان کے کئی سینیئر اور نوجوان کھلاڑی تو حصہ لے ہی رہے ہیں تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کے بارے میں ایک تنازع اس وقت سامنے آیا جب یہ خبر سامنے آئی کہ بھارت نے بعض غیرملکی کھلاڑیوں کو اس لیگ میں شرکت سے مبینہ طور پر روکنے کی کوشش کی ہے۔

اس حوالے سے بعض غیر ملکی کھلاڑیوں نے ٹوئٹر پر اظہار بھی کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بات لیگ کے آغاز اور مظفر آباد کے خوبصورت سٹیڈیم کی کریں تو بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جو پہلی مرتبہ اس میدان پر کھیلنے جا رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ وہ مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں آتے ہی اس کی خوبصورتی دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اس بارے میں قومی کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ ’جب یہ منظر ٹی وی پر دکھایا جائے گا اور دنیا اسے دیکھی گی تو ہر کوئی کہے گا مظفر آباد جانا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پہاڑوں کے درمیان موجود یہ سٹیڈیم انتہائی خوبصورت ہے اور یہاں کا موسم بھی کافی اچھا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا