دنیا کی بلند ترین عمارت پر اشتہار حقیقی یا سپیشل ایفکٹس؟

ایمریٹس ایئر لائن کے ایک اشتہار میں خاتون فضائی میزبان کو برج خلیفہ کے اوپر کھڑا دکھایا گیا ہے، جس پر لوگ اسے سپیشل ایفکٹس قرار دے رہے ہیں۔ اب کمپنی نے ایک ویڈیو میں واضح کیا ہے کہ اشتہار حقیقی ہے یا نہیں۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایئرلائن ایمریٹس نے گذشتہ دنوں ایک حیران کن اشتہار ریلیز کیا تھا جس میں ان کی ایک فضائی میزبان دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے اوپر کھڑی تھیں۔

بہت سے لوگوں نے اس اشتہار کی فوٹیج کے اصلی ہونے پر شک کا اظہار کرتے ہوئے اسے سپیشل ایفیکٹس قرار دیا۔   

عرب نیوز کے مطابق ایمریٹس نے ان شکوک کو ختم  کرتے ہوئے پردے کے پیچھے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتنی بلندی پر عکس بندی کے لیے انہیں کتنا اونچا جانا پڑا۔

امارات کے شہری حسن سجوانی نے ایک ٹویٹ میں کہا: ’کچھ دن پہلے کا ایمریٹس کا اشتہار یاد ہے؟ وہ اصلی ہے!!‘

اس ویڈیو میں اس سخت ٹریننگ کو دکھایا گیا جس سے اشتہار میں فضائی میزبان کو گزرنا پڑا جبکہ ان حفاظتی اقدامات کو بھی دیکھایا گیا جو انہیں کرنے پڑے۔

اشتہار کا عملہ برج خلیفہ کی 160ویں منزل پر پہنچ کر ایک گھنٹہ چڑھائی کے بعد 828 میٹر اونچی عمارت کے سب سے اونچے مقام پر پہنچا۔

ویڈیو میں نظر آنے والی فائلٹ اٹینڈنٹ نیکول سمیتھ لوڈویک نے مقامی میڈیا کو بتایا: ’یہ میری زندگی کے سب سے بہترین سٹنٹس میں سے تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نکول خود کو ’دنیا گھومنے والی، سکائی ڈائیور، یوگا انسٹرکٹر، ہائکر اور ایڈوینچرر‘ کے طور پر متعارف کرواتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اشتہار کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسی شعبے سے تعلق رکھنے والے لین کھوڈوروفسکی نے کہا: ’ایمریٹس کا آئیڈیا بہترین تھا اور نکول سمتھ لوڈوک نے برج خلیفہ کے اوپر کھڑے ہوکر کیا ہمت دکھائی ہے۔ کیا بات ہے!‘

ایملی شریڈر نے کہا: ’تاریخ کا بلند ترین ایڈ۔‘

ایمریٹس کی ویب سائٹ کے مطابق ایئرلائن کے صدر سر ٹم کلاک نے کہا: ’اشتہار میں کیبن کے عملے کی رکن جیسے خوداعتمادی اور تحمل سے ہیں یہ وہیں خوبیاں ہیں جو ہمارے فرنٹ لائن عملے میں ہیں، جن سے ہم اپنے ساتھ سفر کرنے والوں اور ان کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ایمریٹس کو برج خلیفہ پر فلم بندی کی اجازت ملی۔ اس سے قبل صرف دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد ال مکتوم اور ہالی وڈ سٹار ٹام کروز کو برج خلیفہ کی اس اونچائی پر کھڑے ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا