پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں حادثاتی دھماکہ، تین افراد ہلاک

پاکستان فوج کے تعلقات عامہ ونگ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکا پی او ایف کے ایک پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث ہوا۔ 

 واہ کینٹ میں واقع پاکستان کے سب سے بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کے ایک پلانٹ میں دھماکے کے باعث تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ 

پاکستان فوج کے تعلقات عامہ ونگ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکا پی او ایف کے ایک پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث ہوا۔ 

بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جب کہ جائے وقوعہ کو صاف کر دیا گیا ہے۔ 

واہ کینٹ پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار علی عمران نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ بہت بڑا دھماکا سنا گیا تھا، تاہم انہوں نے مزید معلومات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔

واہ شہر میں محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار صبور کے مطابق دھماکے کی طرف چند ایک انجن بھیجے گئے تھے۔ دھماکے کے مقام سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ 

یاد رہے کہ اسلام آباد کے شمال مغرب میں واقع واہ شہر میں پاکستان کا سب سے بڑا دفاعی صنعتی کمپلیکس واقع ہے جہاں بین الاقوامی معیار کا اسلحہ تیار کیا جاتا ہے۔ 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان