کابل میں امریکی جہاز سے گرنے والوں میں افغان فٹ بالر بھی شامل

افغان نیوز ایجنسی آریانہ کے مطابق ذکی انوری 16 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر امریکہ کے بوئنگ سی 17 جہاز سے گر کر ہلاک ہوئے، جن کی ہلاکت کی تصدیق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی جانب سے کی گئی۔

ذکی انواری امریکہ کے بوئنگ سی 17 جہاز سے گر کر ہلاک ہوئے  (تصویر:gegloboٹوئٹر اکاؤنٹ)

افغان قومی فٹ بال ٹیم کے ایک کھلاڑی بھی ان تین افراد میں شامل تھے، جو طالبان کے ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پیر (16 اگست) کو کابل ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے امریکی جہاز سے گر کر ہلاک ہوئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے افغان نیوز ایجنسی آریانہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ذکی انوری امریکہ کے بوئنگ سی 17 جہاز سے گر کر ہلاک ہوئے، جن کی ہلاکت کی تصدیق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی جانب سے کی گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پیر کو کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد کئی خاندان خوف کے عالم میں ملک چھوڑنے کے خواہشمند نظر آئے اور ایک کھڑے ہوئے ہوائی جہاز پر سوار ہونے کی کوشش کرنے والے سینکڑوں مسافر جہاز پر جانے والی ٹنل کے دروازوں سے داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان میں سے چند افراد اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے جب کہ چند کو ہاتھوں کے بل لٹکتے ہوئے دیکھا گیا۔

بعدازاں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جہاز کے ٹیک آف کرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کے پروں سے لٹکے تین افراد نیچے گر کر ہلاک ہوگئے۔

اس سے قبل کابل ایئرپورٹ کے انچارج امریکی فوجیوں نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی تھی، جس کے نتیجے میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال