جب جرمن چانسلر کو پوتن کے سامنے شرمندہ ہونا پڑا

ماضی میں ملاقاتوں کے دوران کئی ایسے موقعے آئے جب کبھی جرمن چانسلر تو کبھی صدر پوتن کو شرمندہ ہونا پڑا۔

جرمن چانسلر  انگیلا مرکل کا روس کا یہ الوداعی دورہ ہے کیونکہ وہ کچھ عرصے بعد اقتدار سے سبکدوش ہوجائیں گی(اے ایف پی)

جرمن چانسلر انگیلا مرکل کو روسی صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ جمعے کو ماسکو میں ملاقات کے دوران اس وقت شرمندہ ہونا پڑا جب گفتگو کے دوران غیر متوقع طور پر ان کے فون کی گھنٹی بج اٹھی اور دونوں کے درمیان قطع کلامی کا باعث بنی۔

العریبیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ملاقات میں جب پوتن روس اور جرمنی کے درمیان رابطوں اور معیشت کی ترقی کے بارے میں بات کر رہے تھے تو انہوں نے اچانک مرکل کے موبائل فون کی گھنٹی سنی۔ جرمن چانسلر اسے بند کرنے پر مجبور ہو گئیں۔

پوتن نے صورتحال پر مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ہمیشہ فون کے ذریعے رابطے میں رہتے ہیں۔‘

کریملن میں مذاکرات کے آغاز سے پہلے روسی صدر نے جرمن مہمان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ جرمن چانسلر کا روس کا یہ الوداعی دورہ ہے کیونکہ وہ کچھ عرصے بعد اقتدار سے سبکدوش ہوجائیں گی۔

سابقہ واقعات

ماضی میں پوتن اور مرکل کی ملاقاتوں میں کئی ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں کبھی جرمن چانسلر اور کبھی روسی صدر کو شرمندہ ہونا پڑا۔

حالیہ عرصے میں دونوں کے درمیان سرد مہری اور کشیدگی بھی رہی ہے۔

ایک مضحکہ خیز صورت حال اس وقت دیکھی گئی جب صدر پوتن نے جرمن چانسلر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ جنوری 2020 میں لیبیا کے حوالے سے برلن کانفرنس کے دوران روسی زبان میں بات کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دسمبر 2015 میں پیرس کلائمیٹ سمٹ میں شرکت کے دوران پوتن کے لیے ایک عجیب لمحہ تھا جب مرکل کے شوہر یوآخم سوئر نے وہ کرسی کھینچنے کی کوشش کی جس پر صدر پوتن بیٹھنے جا رہے تھے۔

اسی طرح 2007 میں پوتن اور جرمن چانسلر میں ملاقات کے دوران روسی صدر کا کالا کتا ہال میں داخل ہوا جہاں دونوں رہ نما بیٹھے تھے۔ کتے کو دیکھ کر مرکل بہت گھبرا گئیں۔

اس صورتحال نے روسی صدر کو ان سے معافی مانگنے پر مجبور کیا اور کہا کہ ’مجھے اندازہ نہیں تھا کہ آپ کتوں سے اتنا ڈرتی ہیں۔‘

رپورٹس میں اشارہ کیا گیا تھا کہ 1995 میں ایک کتے نے مرکل پر حملہ کر دیا تھا جس کے بعد وہ کتوں سے خوف زدہ رہتی تھیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا