رونالڈو نے ایرانی کھلاڑی کا سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا

36 سالہ رونالڈو نے آر ٹی پی ٹیلی ویژن کو بتایا: ’یہ ریکارڈ میرا ہے اور یہ منفرد ہے۔ میں بہت خوش ہوں اور یہ میرے کیریئر کے لیے ایک اور ریکارڈ ہے۔‘

رونالڈو نے 89 ویں منٹ میں گول کرکے آئرلینڈ کے مداحوں کے دل توڑ دیے (فوٹو: اے ایف پی)

پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو مردوں کے بین الاقوامی فٹ بال مقابلوں میں آخری وقت میں دو گول کرکے مجموعی طور پر 110 گول کرنے والے آل ٹائم ٹاپ سکورر بن گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پرتگال نے جمہوریہ آئرلینڈ کو 2-1 سے ہرایا ، جبکہ فرانس نے بوسنیا ہرزیگوینا کے ساتھ 1-1 سے میچ ڈرا کیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی مکمل کرنے کے ایک دن بعد رونالڈو نے 89 ویں منٹ میں گول کرکے آئرلینڈ کے مداحوں کے دل توڑ دیے اور ساتھ ہی 111 گول کے ساتھ ایران کے علی داعی کے 109 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

36 سالہ رونالڈو نے آر ٹی پی ٹیلی ویژن کو بتایا: ’یہ ریکارڈ میرا ہے اور یہ منفرد ہے۔ میں بہت خوش ہوں اور یہ میرے کیریئر کے لیے ایک اور ریکارڈ ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پانچ بار کے بیلن ڈی اور فاتح نے سرجیو راموس کے 180 کیپس کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

رونالڈو نے کہا: ’حوصلہ افزائی اس خواہش سے ہوتی ہے کہ مجھے فٹ بال کو جاری رکھنا ہے، حتیٰ کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ کیے گئے اس آخری معاہدے سے بھی جس پر میں نے دستخط کیے اور جس کے تحت میں گھر واپس آکر خوش تھا۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’گول کرنا، شو کرنا اور ٹائٹل جیتنا، یہی مجھے سب سے زیادہ پسند ہے۔‘

پرتگال چار میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں سرفہرست ہے جبکہ سربیا ایک کھیل کے ساتھ صرف تین پوائنٹس پیچھے ہے۔

گروپ جیتنے والی ٹیم اگلے سال قطر میں ہونے والے فائنل کے لیے خود بخود کوالیفائی کرلیتی ہے جبکہ رنر اپ ٹیم پلے آف میں جاتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال