’بھارتی حکومت پروپیگینڈا فلموں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے‘

اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا کہ ’حکومت پروڈکشن ہاؤسز کی حوصلہ افرائی کر رہی ہے کہ وہ حکومت حامی فلمیں بنائیں۔‘

بالی وڈ کے اداکار نصیر الدین شاہ ممبئی میں اپنی آپ بیتی کی تشہیر کے لیے 23 اگست 2016 میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں (تصویر: اے ایف پی فائل)

بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ کا موازنہ نازی جرمنی کے ساتھ کیا ہے۔ ان کا دعوی ہے کہ حال ہی میں بڑے پروڈکش ہاؤسز کی جانب سے ریلیز ہونے والی’بڑے بجٹ کی فلمز‘ کا ایجنڈا ’جنگجویانہ‘ ہے۔

بھارتی ٹیلی ویژن چینل این ڈی ٹی وی پر پیر (13 ستمبر) کو بات کرتے ہوئے مشہور اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا کہ ’حکومت پروڈکشن ہاؤسز کی حوصلہ افرائی کر رہی ہے کہ وہ حکومت حامی فلمیں بنائیں۔‘

71 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ ’سچی بات کی جائے تو پروپیگینڈا فلمیں بنانے کی صورت میں کلین چٹ دینے (کے وعدے ساتھ ساتھ) انہیں (پروڈکشن ہاؤسز) کو سرمایہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ کو بہت بڑے بڑے لوگ ملیں گے جو اس کام میں لگے ہوئے ہیں۔ ایسی کوشش نازی جرمنی میں بھی کی گئی تھی۔ بڑے بڑے اور عالمی شہرت یافتہ فلم سازوں کو گھیرا گیا تھا اور ان سے کہا گیا کہ وہ ایسی فلمیں بنائیں جو نازی فلسفے کا پرچار کریں۔‘
دا لیگ آف ایکسٹرا آرڈنری جنٹلمن نامی فلم کے اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا کہ اپنے دعوؤں کو ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس کوئی حتمی ثبوت نہیں ہے لیکن ’جس قسم کی بڑے بجٹ کی فلمز‘ حال میں جاری ہوئی ہیں یہ حقیقت ان سے ’واضح‘ ہوتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نصیر الدین شاہ کے مطابق: ’جس قسم کی بڑے بجٹ کی فلمیں آ رہی ہیں، ان سے بڑے لوگ جنگجویانہ ایجنڈے کو چھپا نہیں سکتے۔‘

اس سے قبل رواں ماہ کے دوران نصیر الدین شاہ نے افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرنے والے بھارتی مسلمانوں کے بارے میں بھی بات کی تھی اور اس عمل کو ’خطرناک‘ قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں 71 سالہ اداکارکا کہنا تھا کہ ’افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی پوری دنیا کے لیے باعث تشویش ہے تاہم وحشی لوگوں کی کامیابی پر بھارتی مسلمانوں کے بعض طبقات کا جشن منانا کچھ کم خطرناک نہیں ہے۔‘

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی فلم