کھلاڑی میدان میں اترنے کو تیار تھے، اچانک روک دیا گیا: ولیمسن

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اچانک فیصلہ ’افسوس ناک‘ تھا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اس وقت آئی پی ایل کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اچانک فیصلہ ’افسوس ناک‘ تھا۔

کین ولیمسن نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے کے دیرپا اثرات نہیں ہوں گے۔

بھارتی اخبار دی ہندو سے باتکرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ ’مجھے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات تو معلوم نہیں مگر یہ سب بہت اچانک ہوا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کھلاڑی گراؤنڈ میں اترنے کے لیے تیار تھے لیکن سب کچھ اچانک تبدیل ہو گیا۔ امید ہے کہ اس کے دیرپا اثرات نہیں ہوں گے۔‘

’پاکستان کرکٹ کے لیے ایک خاص جگہ ہے اور اس کے لیے بہت سے اقدامات کیے گیے ہیں اور ہم نے ایسا کئی مواقعوں پر دیکھا ہے تو امید ہے کہ وہاں بہت کرکٹ ہونے والی ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز گذشتہ ہفتے (17 ستمبر) سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونا تھا تاہم میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل ہی یہ خبر سامنے آئی کہ نیوزی لینڈ نے ’سکیورٹی الرٹ‘ کی بنا پر یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کین ولیمسن جو اس وقت انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں نے مزید کہا کہ ’مجھے تفصیلات معلوم نہیں۔ یہ فیصلہ اچانک کیا گیا، لیکن ظاہر ہے یہ افسوس ناک ہے۔‘

’پاکستان میں کرکٹ بہت مشہور ہے اور لوگوں میں اس کھیل کو لے لر بہت جذبہ ہے، میرے خیال میں کھلاڑی سیریز شروع نہ ہونے اور (پاکستان) میں نہ کھیلنے پر کافی مایوس ہوں گے۔‘

کین ولیمسن نے پاکستان میں کھیلی جانے والی سیریز جس کا 18 سال سے انتظار کیا جا رہا تھا کہ بارے میں کہا کہ ’میں بہت خوش تھا کہ سیریز پاکستان میں کھیلی جا رہی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ ہماری ٹیم بھی اس سریز کے انتظار میں تھے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ تنہا کھلاڑیوں کا نہیں تھا بلکہ حکومت کا تھا۔

’آپ تمام ممالک میں کھیلنا چاہتے ہیں۔ یہ ایک انٹرنیشنل کھیل ہے اور دنیا بھر میں اس کے لیے بہت جذبہ ہے، خاص طور پر پاکستان میں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ