وادی سوات کی گنگناتی ہوئی شنگرئی آبشار

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقے منگلور کے پہاڑوں میں واقع شنگرئی آبشار سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔

فلک بوس پہاڑ، گھنے جنگلات، سحر انگیز وادیاں، جھرنے اور آبشار، یہ سب ہی مل کر سوات کو اتنا خوبصورت بناتے ہیں کہ اسے مشرق کا سویٹزر لینڈ تک کہا جاتا ہے۔

ایسی ہی ایک سحر انگیز اور گنگناتی آبشار ’شنگرئی‘ ہے جو لوگوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔

اس آبشار کو یہاں کے مقامی لوگ ’ڈنڈ‘ یا ’چڑھ‘ کہتے ہیں جو پشتو زبان کے الفاظ ہیں۔ پشتو میں جھیل کے لیے ’ڈنڈ‘ اور آبشار کے لیے ’چڑھ‘ کا لفظ زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

شنگرئی آبشار سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقہ منگلور کے پہاڑوں میں واقع ہے۔ انہی پہاڑوں میں ایک خوبصورت  گاؤں شنگرئی بھی آباد ہے جو مینگورہ شہر سے تقریباً 18 سے 20 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

شنگرئی کے نام سے مشہور اس آبشار کا پانی بالائی پہاڑی علاقے سر سردارے سے نیچے گرتا ہے۔ آبشار کی اونچائی تقریباً 35 فٹ ہے جبکہ اس کا قطر تقریباً 70 فٹ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شنگرئی آبشار کے نظارے دیکھنے کے لیے دو دراز علاقوں سے لوگ آتے ہیں اور یہاں پر خوب موج مستی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

سوات کے علاقے برہ بانڈئی کے رہائشی بلادر خان، دبئی میں ملازمت کرتے ہیں۔ وہ پہلی بار  شنگرئی آبشار کا نظارہ دیکھنے آئے تو خوش ہو گئے۔

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’یہ بہت خوبصورت جگہ ہے۔‘

بلادر خان نے کہا کہ وہ دیگر لوگوں کو بھی یہاں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ ’راستہ تھوڑا خراب ہے لیکن یہاں آکر ساری تھکان دور ہوجاتی ہے۔‘

شنگرئی آبشار تک جانے والی شاہراہ سنگوٹہ کے مقام پر منگلور بائی پاس سے شروع ہوتی ہے، یہ شاہراہ شنگرئی گاؤں تک پختہ تعمیر کی گئی ہے اور با آسانی سفر کیا جا سکتا ہے، تاہم گاؤں سے نیچے آبشار تک پہنچنے والا راستہ بہت خستہ حال ہے جو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا