نیٹ فلکس پر اس وقت سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوز میں ’ہاؤس آف سیکرٹس‘ شامل ہے جس میں ایک خاندان کی مشترکہ ہلاکت کے واقعے کو موضوع بنایا گیا ہے۔ بہت سے ناظرین کے مطابق بھارت میں اس سے زیادہ لرزہ خیز سیریز نہیں بنائی گئی۔
تین قسطوں پر مشتمل یہ سیریز ایک اصل واقعے پر مبنی ہے جو 30 جون 2018 کو پیش آیا تھا۔
اس واقعے کی تفصیلات بڑی لرزہ خیز ہیں۔ بھارتی دارالحکومت دہلی کے نواحی علاقے براری میں تین سال قبل ایک ہی خاندان کے دس افراد نے چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی جب کہ اسی خاندان کی سب سے بزرگ فرد کو بظاہر گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا تھا۔
پولیس کی تفتیش کے مطابق اس ہولناک واردات کے پیچھے کوئی مشترکہ نفسیاتی بیماری تھی اور اس خاندان کے لوگ سمجھتے تھے کہ وہ خود کو پھانسی دے کر مریں گے نہیں بلکہ کوئی اعلیٰ مقام حاصل کر لیں گے۔
ان لوگوں نے اپنی آنکھوں پر پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور کانوں میں روئی ٹھونس رکھی تھی۔ ’ہاؤس آف سیکرٹ‘ میں اسی کیس کی تفتیش کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس میں اصل فوٹیج بھی استعمال کی گئی ہے اور بیچ میں پولیس اہلکاروں، فورینزک ماہرین، نفسیات کے ماہرین، پڑوسیوں اور خاندان کے جاننے والوں کے انٹرویو بھی شامل کیے گئے ہیں۔
اس خاندان کا ایک کتا بھی تھا، جو اس واقعے میں بچ نکلا۔ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک شخص کا انٹرویو بھی سیریز کا حصہ ہے جس میں وہ کتے کے بارے میں بتاتا ہے۔
Just finished watching House of secrets: the Burari deaths on Netflix. Maybe one of the best, if not the best, documentary made in India. The 3-part series takes you to a ride from horror to mystery to superstitions to psychology. The makers really did an amazing job. Couldn't +
— Liza (@LizaBorgohain45) October 8, 2021
ٹوئٹر پر لیزا کے ہینڈل سے ایک صارف نے لکھا: ’میرے خیال سے یہ بھارت میں بننے والی بہترین دستاویزی فلموں میں سے ایک ہے۔ تین قسطوں کی یہ سیریز آپ کو دہشت سے حیرت، اور توہم پرستی سے نفسیات تک کے سفر پر لے کر جاتی ہے۔ فلم سازوں نے جو کام کیا ہے اس سے بہتر کام نہیں ہو سکتا تھا۔‘
ایک اور صارف ڈریو مرتھونگ نے لکھا: ’ہاؤس آف سیکرٹس نیٹ فلکس کی سب سے پاگل کر دینے والی، ریڑھ کی ہڈی کو یخ کرنے والی سیریز ہے جو میں نے ایک لمبے عرصے بعد دیکھی۔‘
House of Secrets: The Burari Deaths on Netflix is the most insane, haunting and spine-chilling true crime documentary that I've seen in a long, long time and definitely one of the best to have come out from India pic.twitter.com/4JxxHASrWi
— Drew Bernard Myrthong (@sarcastic_drew) October 9, 2021
کئی صارفین نے لکھا کہ یہ سیریز حقیقتی واقعات پر مبنی ہونے کے باجود ازحد خوفناک ہے اور اسے پورا دیکھنا آسان کام نہیں۔
’ہاؤس آف سیکرٹس‘ کی ہدایات لینا یادو اور انوبھو چوپڑا نے دی ہیں جب کہ اس سیریز کی پس منظر موسیقی آسکر انعام یافتہ موسیقار اے آر رحمٰن نے دی ہے۔