آسٹریلین اوپن: غیر ویکسین شدہ کھلاڑیوں کو ویزا نہ ملنے کا امکان

ریاست وکٹوریا کے وزیر اعظم ڈین اینڈریوز نے کہا ہے کہ ان کو توقع ہے کہ جنوری میں ہونے والے گرینڈ سلیم میں حصہ لینے والے کسی بھی کھلاڑی کو لازمی کووڈ ویکسین کے قواعد سے استثنیٰ نہیں ہوگا۔

رواں سال 21 فروری کو آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد نواک جوکووچ۔  اگلے سال ان کی ٹورنامنٹ میں شراکت غیر یقینی ہوگئی ہے (اے ایف پی)

آسٹریلیا کے اعلیٰ عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کی ویکسین نہ لگوانے والے ٹینس سٹارز کو آسٹریلین اوپن میں کھیلنے کے لیے ویزا نہ ملنے کا امکان ہے، جس سے دفاعی چیمپیئن نواک جوکووچ کی شمولیت غیریقینی ہو گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریاست وکٹوریا کے وزیر اعظم ڈین اینڈریوز نے کہا کہ ان کو توقع ہے کہ جنوری میں ہونے والے گرینڈ سلیم میں حصہ لینے والے کسی بھی کھلاڑی کو لازمی کووڈ ویکسین کے قواعد سے استثنیٰ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا: ’مجھے نہیں لگتا کسی بھی ایسے ٹینس کھلاڑی کو اس ملک میں آنے کے لیے ویزا دیا جائے گا جس نے ویکسین  نہ لگوائی ہو۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا: ’وائرس کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ آپ کی عالمی ٹینس رینکنگ کیا ہے یا آپ نے کتنے گرینڈ سلیم جیتے ہیں۔‘

ڈین اینڈریوز کے مطابق اگر کسی غیر ویکسین شدہ کھلاڑی کو ویزا مل بھی جائے تو انہیں دو ہفتے کے قرنطینہ میں رہنا پڑے گے جو اور کسی کھلاڑی کو نہیں کرنا پڑے گا۔  

عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے عوامی طور پر ویکسینز کی مخالف کی ہے اور یہ بتانے سے بھی انکار کیا ہے کہ آیا انہیں کرونا ویکسین لگی ہے یا نہیں۔

وہ مسلسل تین آسٹریلین اوپن جیت چکے ہیں۔ ستمبر میں یو ایس اوپن میں کامیاب نہ ہونے کے بعد وہ اگلے سال وکٹوریا کے دارالحکومت میلبورن میں اپنا ریکارڈ توڑ 21 واں میجر ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے۔

ریاست کے سربراہ اینڈریوز نے یہ بھی اشارہ دیا کہ اپریل میں فورمولا ون گرینڈ پری میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد کو بھی مکمل ویکسین لگوانی ہوگی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس