ماڈل کا والد کے تابوت کے ساتھ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

بیس سالہ جین ریویرا نے چست سیاہ لباس میں اپنے والد کے کھلے تابوت کے ساتھ تصاویر اپلوڈ کیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

جین نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والد کی 11 اکتوبر کو وفات کے ایک ہفتے بعد انسٹاگرام پر یہ تصاویر لگائی تھیں(تصاویر: انسٹاگرام)

امریکہ میں ماڈل اور سوشل میڈیا ’انفلوینسر‘ کو ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کے تابوت کے ساتھ پوز بنا کر تصاویر لگانا مہنگا پڑ گیا۔

20 سالہ جین ریویرا نے چست سیاہ لباس میں اپنے متوفی والد کے کھلے تابوت کے ساتھ تصاویر اپلوڈ کیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی جین نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ ’میں منفی ردعمل سمجھ سکتی ہوں۔‘

انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تصاویر ’اچھی نیت کے ساتھ اس طریقے سے لی گئی تھیں کہ اگر میرے والد زندہ ہوتے تو وہ اس کی حمایت کرتے۔‘

جین کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس کو اس طرح سے منایا جیسے میرے والد میرے ساتھ کھڑے ہیں اور کیمرے کے لیے پوز کر رہے ہیں، جیسے انہوں نے کئی مرتبہ ماضی میں کیا۔‘

جین نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والد کی 11 اکتوبر کو وفات کے ایک ہفتے بعد انسٹاگرام پر یہ تصاویر لگائیں۔  تصاویر میں تابوت پر موجود امریکی جھنڈا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مگر سوشل میڈیا پر صارفین نے اس بات کو قبول نہ کیا اور ان پر تنقید جاری رکھی۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا، ’کیا بچوں کو پیدا کرنا واقعی ضروری ہے؟‘

 جین نے اپنی پوسٹ کے دفاع میں کہا کہ ’میں نے جو پوسٹ کیا اس میں کچھ غلط نہیں اور میں اس [پوسٹ] کے ساتھ کھڑی ہوں۔‘

کچھ لوگوں نے پوسٹ کے خلاف تنقید کو بھی بے حسی کی دوسری مثال کہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ ایسی چیز نہیں جو میں کرتا مگر دکھ ایک عجیب شے ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے والد کی آخری رسومات کو زبردست طریقے سے منانا چاہتی تھیں جو کوئی دوسرا نہ کرتا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جین کے مطابق ان کے والد ان کی سوشل میڈیا پوسٹس کا ہمیشہ سے حصہ رہے ہیں اور ان کے فالوورز کو عجیب لگتا اگر وہ ان کو نہ بتاتیں کہ وہ جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام نے ’بغیرکسی وجہ‘ ان کا اکاونٹ بند کردیا ہے۔ جس پر انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رابطہ کیا ہے۔ ان کی نظر میں انہوں نے کسی ’کمیونٹی گایڈلائنز‘ کی خلاف ورزی نہیں کی۔

جین کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ، جس پر تین لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، ابھی تک فعال ہے۔ جب کہ این بی سی رپورٹ کے مطابق، انسٹاگرام نے اس حوالے سے سوال کا اب تک جواب نہیں دیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل