پب جی موبائل گیم کا علاقائی ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم بھی شریک

ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے انعام اور ٹائٹل کی دوڑ میں ماضی کے ٹورنامنٹس کی ٹاپ ٹیمیں نظر آئیں گی۔

اس ٹورنامنٹ کے فاتح کو 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی اور سرفہرست چار سکواڈز پب جی موبائل گلوبل چیمپئن شپ میں آگے بڑھیں گے(اے ایف پی فائل)

نوجوانوں میں مقبول آن لائن گیم ’پب جی موبائل‘ پہلی بار علاقائی ٹورنامنٹ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا چیمپیئن شپ متعارف کرانے جا رہی ہے۔

یہ ٹورنامنٹ نو سے 14 نومبر تک جاری رہے گا جس میں پی ایم پی ایل عربیہ سیزن ٹو، پی ایم پی ایل جنوبی ایشیا سیزن فور، پی ایم سی او ایچ ٹی ایم فال سپلٹ 2021، پی ایم سی او افریقہ فال سپلٹ 2021 کی ٹیمیں ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے انعام کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

اس ایونٹ کے ذریعے شرکا آئندہ ہونے والے ’پب جی موبائل گلوبل چیمپئن شپ‘ کے لیے بھی کوالیفائی کریں گے جو نومبر کے اواخر میں شروع ہوگا۔

 یہاں سے جیتنے والے پہلے چار سکواڈز کو عالمی ایونٹ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

پی ایم پی ایل ایک پرو لیول پب جی موبائل ای سپورٹس ٹورنامنٹ ہے جس میں بہترین کھلاڑی ہی شرکت کرسکتے ہیں۔

ایک اعلامیے کے مطابق اس بار پب جی موبائل ای سپورٹس کی دنیا کے دو بڑے خطے ایک ہی چھت کے نیچے عالمی چیمپیئن شپ میں اپنی جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گے۔

پی ایم پی ایل کی مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا چیمپیئن شپ میں ٹائٹل کی دوڑ میں ماضی کے ٹورنامنٹس کی ٹاپ ٹیمیں نظر آئیں گی۔

رواں سال ٹورنامنٹ میں جنوبی ایشیا کا سیزن فور بہت سا ٹیلنٹ سامنے لایا ہے جو دنیا کی کسی بھی ٹیم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان ہی میں سے آئی ایٹ نامی ٹیم پاکستان کا بہترین پب جی موبائل سکواڈ بھی شریک ہے جو کسی بھی دن عالمی معیار کی ٹیموں پر غلبہ حاصل کر سکتا ہے۔

اس ٹورنامنٹ کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں لیگ میچز اور فائنل مرحلہ شامل ہے۔

20 سکواڈز نو سے 12 نومبر تک لیگ سٹیج کھیلیں گے اور ٹاپ 16 سکواڈز 13 اور 14 نومبر کو فائنل کھیلیں گے۔

فائنل راؤنڈ میں دو دن کے دوران کل دس میچ کھیلے جائیں گے۔ لیڈر بورڈ کے لیے پوائنٹس، سٹینڈرڈ پوائنٹ ڈسٹری بیوشن سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے بنائے جائیں گے۔

اس ٹورنامنٹ کے فاتح کو 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی اور سرفہرست چار سکواڈز پب جی موبائل گلوبل چیمپئن شپ میں آگے بڑھیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل