پب جی کھیل کرسوشل میڈیا پر 50 لاکھ فالوورز بنانے والا نوجوان

عبداللہ ضویری دن میں اوسطا 12 گھنٹے سکرین پر گزارتے ہیں۔

اردن کے ایک 13 سالہ لڑکے عبداللہ ضویری نے اپنے سب سے پسندیدہ کام یعنی گیمنگ کے ذریعے سوشل میڈیا پربڑی تعداد میں فالوورز حاصل کرلیے ہیں۔

نوجوانوں میں سب سے زیادہ معروف گیم پلیئرز ان نون بیٹلگرؤنڈ یا پب جی میں مہارت حاصل کرنے والے 13 سالہ عبداللہ تین سالوں میں نصف کروڑ سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

خطے کے 50 لاکھ سے زیادہ لوگ ان کے فیس بک پیج کو فالو کرتے ہیں جب کہ دس لاکھ سے زیادہ افراد نے ان کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ گولڈ یوٹیوب کریٹر ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔

عبداللہ تین سال سے پب جی گیم کھیل رہے ہیں تاہم ان کی گنز والی ویڈیو گیمز سے محبت اس وقت شروع ہوئی جب وہ صرف چار سال کے تھے۔

عبداللہ ضویری دن میں اوسطا 12 گھنٹے سکرین پر گزارتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ مزید وقت کے لیے بھی یہ گیم کھیلنے کے لیے تیار ہیں اگر ان کے والدین انہیں اس کی اجازت دیں جن کے نزدیک دنیا میں گیم کے علاوہ ’دوسرے اہم کام بھی ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اپنے کھیل کے وقت کو محدود کرنے کے باوجود عبداللہ کو اپنے والد امجد ضویری کی مکمل حمایت حاصل ہے جنہوں نے تفریح کے لیے خود بھی ان کے ساتھ یہ گیم کھیلنا شروع کر دیا ہے اور اب وہ گیم میں ان کے ساتھی بن گئے ہیں۔ لائیو سٹریمز کے دوران ان کے والد کچھ لڑائیوں میں ان کے ساتھ شامل ہوتے ہیں۔

امجد نے بتایا: ’جب عبداللہ نے مجھے (لائیو سٹریمنگ) میں شامل ہونے کا مشورہ دیا تو میں نے نہ صرف اس کی حوصلہ افزائی کی بلکہ میں اس خیال سے بہت خوش تھا لیکن ہمیں اپنے خاندان کی طرف سے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا