امریکہ:گاڑی سے ٹکرمارنے والا ملزم گرفتار، پانچ افراد ہلاک،40 زخمی

پولیس نے زخمیوں کے تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پریس کانفرنس میں حکام نے بتایا کہ اس قسم کے واقعے کے متعلق کوئی پیشگی الرٹ جاری نہیں کیا گیا تھا۔

امریکہ میں پولیس کے مطابق ریاست وسکونسن میں اتوار کے روز کرسمس پریڈ سے گاڑی ٹکرانے کے باعث مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی جب کہ 40 زخمی ہیں۔

خبررساں ادارے اے ایف پی نے رپورٹ کیا کہ واوکیشا پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک بیان میں کہا کہ مطلوبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے زخمیوں کے تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پریس کانفرنس میں حکام نے بتایا کہ اس قسم کے واقعے کے متعلق کوئی پیشگی الرٹ جاری نہیں کیا گیا تھا۔

پولیس چیف نے بتایا کہ 11 بالغ اور12 بچوں کو علاقے کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے دوران ایک پولیس افسر نے ایس یو وی گاڑی پر فائرنگ بھی کی تاکہ اسے  روکا جا سکے۔

حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، تاہم سوموار کو سکول نہیں کھلیں گے اور سڑکیں بھی بند رہیں گی۔

اس واقعے کے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کو بھی بریفنگ دی گئی ہے اور ایک عہدیدار نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس واوکیشا کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہم دلی طورپر ہر اس شخص کے ساتھ ہیں جو اس خوفناک واقعے سے متاثر ہوا ہے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ ہم نے ریاستی اور مقامی حکام سے رابطہ کیا ہے اورضرورت کے وقت ہر قسم کی مدد کی پیشکش کی ہے۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ وہ مقامی قانون نافذ کرنے والوں کی مدد کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق واقعہ لایئوسٹریم اور عینی شاہدین کے فونوں میں ریکارڈ ہوا۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اینجلیٹو ٹینوریو، جو وسکونسن کے ریاستی وزیرخزانہ کی امیدوار ہیں، پریڈ میں موجود تھیں اور انہوں نے ملواکی کے اخبار ’سینٹینل‘ کو بتایا کہ انہوں نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی، اور ان لوگوں کی چیخیں جن سے گاڑی ٹکرائی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے صرف چیختے ہوئے سنا اور پھر لوگ اپنے بچوں کے نام پکار رہے تھے۔‘

راہگیروں اور فوٹیج کے مطابق ایس یو وی ایک سکول مارچنگ بینڈ کے پیچھے سے پریڈ میں تیزی سے داخل ہوئی۔

وسکونسن کے گورنر ٹونی ایورز نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ’آج رات واوکیشا میں متاثرہ تمام بچوں، خاندانوں اور کمیونٹی ارکان کے لیے دعا کر رہے ہیں۔‘

مختلف سیاستدانوں سمیت ریاست کے دو سینیٹروں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

رپبلکن رون جانسن نے ’زخمی ہونے والے ہر شخص کے لیے دعا کی اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں، طبی عملے اور کمیونٹی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا جس نے واقعہ کے بعد امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔‘

ایک ویڈیو میں گاڑی پولیس رکاوٹیں پار کرتی ہے تو گولیوں کی آواز آتی ہے، ایک ویڈیو میں گاڑی کو سینٹا کی ٹوپیاں پہنے لڑکیوں کے گروپ سے ٹکراتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک اور میں اسے مارچنگ بینڈ کے ارکان سے ٹکراتے۔

عینی شاہد کوری مونٹیہو نے مقامی اخبار ملواکی جرنل سینٹینل کو بتاتا کہ ان کی بیٹی کی ڈانس ٹیم بھی گاڑی کی زر میں آئی۔ ’ہر جگہ پوم پوم، جوتے اور ہاٹ چاکلیٹ بکھری تھی۔ مجھے اپنی بیٹی کو ڈھونڈنے کے لیے ایک زخمی سے دوسرے زخمی تک جانا پڑا۔ میری بیوی اور دو بیٹیاں بال بال بچیں۔ سب کے لیے دعا کریں۔‘

ایک اور عینی شاہد اینجلیٹو ٹینوریو نے مقامی اخبار ملواکی جرنل سینٹینل کو بتاتا کہ انہوں نے ایک ایس یو وی کو رکاوٹیں توڑتے پریڈ کے رووٹ پر ’فل سپیڈ‘ جاتے دیکھا۔ ’پھر ہم نے ایک اونچی آواز سنی اور اس کا نشانہ بننے والے لوگوں کی چیخ و پکار آنا شروع ہوگئی۔‘

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی ایک سکول مارچنگ بینڈ کے پیچھے شرکا پر چڑھتی آئی۔

وسکونسن کے گورنر ٹونی ایورز نے بیان میں کہا کہ وہ اور ان کا خاندان متاثرین کے لیے دعاگو ہے، جبکہ سیاست دانوں اور قانون سازوں نے بھی مذبتی بیان جاری کیے۔

 واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب رواں ہفتے وسکونسن میں حالات کشیدہ رہے ہیں۔

گذشتہ سال واکیشا کے قریب شہر کینوشا میں سیاہ فاموں کے ساتھ پولیس کے امتیازی سلوک کے خلاف مظاہرے میں فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کرنے والے سفید فام نوجوان کائل رٹن ہاؤس کو ایک عدالت نے رواں ہفتے بری کرنے کا حکم دیا، جس پر نہ صرف وسکونسن بلکہ کئی اور امریکی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ