طیارے کے حادثے میں بچنے والی واحد مسافر کو والد نے گلے لگا کر بچایا

لینی کی حالت تشویشناک تھی لیکن اب وہ مشی گن کے گرینڈ ریپڈز میں بچوں کے ہسپتال میں صحت یاب ہوئیں۔ اس حادثے میں چاروں بالغ مسافر زندہ نہیں بچ سکے۔

لینی کی والدہ کرسٹینا پرڈیو نے کہا ان کے خیال میں حادثے کے وقت ان کے شوہر نے بیٹی کو گلے لگایا اور بچالیا (اے ایف پی فائل)

مشی گن بیور جزیرے پر ہوائی جہاز کے حادثے کے وقت ایک 11 سالہ بچی کو والد گلے لگا کر زندہ بچانے میں کامیاب رہے جس کے بعد وہ اس حادثے میں زندہ بچ جانے والی واحد مسافر ہیں۔

لینی پرڈیو ہفتے کے روز اپنے والد اور تین دیگر افراد کے ساتھ مسافر طیارے میں سوار تھیں جب جہاز بیور جزیرے کے ویلکے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہو گیا۔

لینی کی حالت تشویشناک تھی لیکن اب وہ مشی گن کے گرینڈ ریپڈز میں بچوں کے ہسپتال میں صحت یاب ہوئیں۔ اس حادثے میں چاروں بالغ مسافر زندہ نہیں بچ سکے۔

لینی اس حادثے میں بچنے والی واحد مسافر تھیں کیونکہ ان کے والد، مائیک پرڈیو جو گیلورڈ کے علاقے میں ایک رئیلٹر تھے، نے انہیں جکڑ کر سینے سے لگا لیا تھا، جس کی وجہ سے جہاز کے بے قابو ہونے کا اثر ان پر نہیں پڑسکا۔

لینی کی والدہ کرسٹینا پرڈیو نے اتوار کو ایک بیان میں کہا، ’یہ حادثے سے پہلے کی ان کی آخری یادداشت ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’ہم میرے شوہر، ایک باپ، بھائی، بیٹے اور دوست کے جانے کے نقصان سے دل برداشتہ ہیں۔ وہ بہترین طریقے سے گلے لگاتے تھے اور میرے خیال میں انہوں نے ہماری بیٹی کو پکڑا اور بچالیا۔ ہماری دعائیں جزیرے کی کمیونٹی اور دیگر افراد کے ساتھ ہیں جو اس حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ ‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دو انجنوں والا Britten-Norman BN-2 طیارہ اس وقت گر کر تباہ ہوا جب وہ مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 30 منٹ پر ویلکے ہوائی اڈے پر لینڈ کر رہا تھا۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

طیارے میں پانچ افراد سوار تھے جن میں لینی اور ان کے والد بھی شامل تھے۔

حادثے کے دوسرے متاثرین میں ایک جوڑے کی شناخت کی گئی ہے ، جن میں 35 سالہ کیٹ لیز اور 37 ایڈم کینڈل شامل ہیں۔ ان کے بارے میں گزشتہ ہفتے ڈیٹرائٹ نیوز کے ایک مضمون آیا تھا جس میں انہوں نے بیور جزیرے پر وائنری کھولنے کے منصوبے کے بارے میں بتایا تھا۔

اس حادثے کے پائلٹ کی شناخت کے بارے میں تفصیلات ابھی تک شامنے نہیں آئی ہیں۔

حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کا عملہ زندہ بچ جانے والوں کو بچانے کے لیے پہنچا لیکن صرف لینی اور ایک آدمی اس وقت زندہ تھے۔ لینی کو راستے میں سینے میں دباؤ دیا گیا تھا، تاہم دوسرا شخص بعد میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا