یو اے ای: دفتری اوقات اب ہفتے میں ساڑھے چار دن ہوا کریں گے

متحدہ عرب امارات نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ وہاں اب دفتری اوقات ہفتے میں ساڑھے چار دن ہوا کریں گے جب کہ جمعے کی سہ پہر سے لے کر ہفتہ اور اتوار چھٹی کے دن ہوں گے۔

تین  جون 2021 کو لی گئی اس تصویر میں برج العرب ہوٹل کے پس منظر میں برج خلیفہ اور متحدہ عرب امارات میں دبئی کے مرینا کا منظر دکھایا گیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ وہاں اب دفتری اوقات ہفتے میں ساڑھے چار دن ہوا کریں گے جب کہ جمعے کی سہ پہر سے لے کر ہفتہ اور اتوار چھٹی کے دن ہوں گے۔

یو اے ای حکومت کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ کے مطابق اوقات کار کا ہفتہ پیر سے شروع ہوگا اور جمعے کی سہ پہر تک ختم ہو جائے گا۔ 

وفاقی ملازمین کے اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک مقرر کیے گئے ہیں جبکہ جمعے کو ملازمین ساڑھے چار گھنٹے کام کریں گے۔

جمعے کے روز، ملازمین کو گھر سے کام کرنے کے اختیار کا انتخاب کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اعلان کے مطابق طویل ویک اینڈ کا مقصد افراد کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور کام اور زندگی کے توازن کو بہتر بنانا ہے۔

وفاقی حکومت کے تمام محکمے یکم جنوری 2022 سے نئے ویک اینڈ شیڈول کے مطابق کام کریں گے۔

اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پورے سال یو اے ای میں دوپہر سوا ایک بجے کے بعد جمعے کا خطبہ اور نماز ہوگی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا