طالبان کی دنیا سے رابطوں کی کوششیں

افغانستان میں اپنی حکومت کے قیام کے بعد سے طالبان اور ان کے حامی ممالک اس کوشش میں ہیں کہ کیسے انہیں دنیا تنہا نہ چھوڑے۔ اس صورت حال کو صابر نذر نے کیسے دیکھا؟

صابر نذر کی نظر(انڈپینڈنٹ اردو)

15 اگست کو طالبان کی کابل کی فتح کے بعد سے افغان طالبان کوشاں ہیں کہ عالمی دنیا سے رابطے اسطوار کرسکیں اور اپنی حکومت کی مشکلات میں کمی لا سکیں۔ طالبان کی دوسری حکومت کے قیام کے بعد سے بین الاقوامی امداد میں اچانک کمی اور معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑے افغانستان کو انسانی بحران کا سامنا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان نے ہمسائیہ ملک افغانستان کو مزید بحران سے بچانے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس دسمبر کی 19 تاریخ کو اسلام آباد میں بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس میں یورپی یونین کے وفد کے ساتھ ساتھ پی فائیو ممالک، جن میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین شامل ہیں، کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

اس تناظرمیں صابر نذر کا تازہ کارٹون۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون